تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 447

وَ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ يَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اور جولوگ اپنی بیویوں پر الزام لگاتے ہیں اور اُن کے پاس سوائے اپنے وجود کے اور کوئی گواہ نہیں ہوتا اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ تو اُن میں سے ہر شخص کو ایسی گواہی دینی چاہیے جو اللہ (تعالیٰ) کی قسم کھا کر چار گواہیوں پر مشتمل ہو اور (ہر گواہی میں) لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ۰۰۷وَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَيْهِ اِنْ وہ یہ کہے کہ وہ راستبازوں میں سے ہے۔اور پانچویں (گواہی) میں (کہے) کہ اُس پر خدا کی لعنت ہو اگر وہ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ۰۰۸وَ يَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ جھوٹوں میں سے ہو۔اور وہ (مظلوم) بیوی( جس پر اُس کا خاوند الزام لگائے) اپنے نفس پر چار ایسی گواہیوں تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَۙ۰۰۹ کے ذریعہ سے جو قسم کھا کر دی گئی ہوں عذاب کو دور کرے یہ کہتے ہوئے کہ وہ (یعنی خاوند) جھوٹا ہے۔وَ الْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ اور پانچویں (قسم) اس طرح (کھائے) کہ اللہ کا غضب اُس (یعنی عورت) پر نازل ہو اگر وہ (یعنی اس کا الصّٰدِقِيْنَ۰۰۱۰وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ الزام لگانےوالا خاوند) سچا ہے۔اور اگر اللہ (تعالیٰ) کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ نہ ہوتا کہ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيْمٌؒ۰۰۱۱ اللہ بڑا فضل کرنےوالا (اور) بڑی حکمتوں والا ہے (تو تم لوگ تباہی میں پڑ جاتے )۔حلّ لُغَات۔یَدْرَؤُ۔یَدْرَأُ دَرَأَ سے مضارع کا صیغہ ہے اور دَرَأَ کے معنی ہوتے ہیںدَفَعَہٗاس کو دُور کیا (اقرب) پس یَدْرَؤُا کے معنے ہوںگے وہ دور کرے گا۔