تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 534 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 534

رتھیں ڈال دیں مگر سمندر کی ریت جو گیلی تھی اس کی رتھوں کے لئے مہلک ثابت ہوئی۔اور اس کی رتھیں اس میں پھنسنے لگیں اور اس قدر دیر ہوگئی کہ مد کا وقت آگیا۔اور پانی بڑھنے لگا اب نہ وہ آگے بڑھ سکتاتھا۔اور نہ پیچھے ہٹ سکتاتھا۔نتیجہ یہ ہوا کہ سمندر نے اسے درمیان میں آلیا اور وہ اور اس کے ساتھی سمندر میں غرق ہوگئے۔يٰبَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ قَدْ اَنْجَيْنٰكُمْ مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَ اے بنی اسرائیل ! ہم تم کو تمہارے دشمن سے نجات دے چکے ہیںاور اس کے بعد ہم تم سے طور کے دائیں طرف وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَيْمَنَ وَ نَزَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَ ایک بالمقابل وعدہ کر چکے ہیں۔اور ہم نے تم پر ترنجبین اور بٹیر بھی اتارے تھے (تاکہ تمہارے لئے خوراک مہیا السَّلْوٰى ۰۰۸۱كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ لَا تَطْغَوْا فِيْهِ کریں)(اور کہا تھاکہ) جو کچھ ہم نے تمہیںدیا ہے اس میں سے پاک چیزیں کھائو اور اس (رزق) کے بارے میںظلم فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِيْ١ۚ وَ مَنْ يَّحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِيْ فَقَدْ سے کام نہ لیناتاایسانہ ہوکہ تم پر میرا غضب نازل ہوجائے اورجس پر میرا غضب نازل ہو وہ (بلند ی سے) هَوٰى ۰۰۸۲وَ اِنِّيْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا گرجاتاہے۔اور جو شخص توبہ کرے اور ایمان لائے اورپھر مناسب حال عمل( بھی) کرے اور ہدایت پا جائے ثُمَّ اهْتَدٰى ۰۰۸۳ تو میں اس کے (بڑے سے بڑے) گناہ معاف کردیا کرتاہوں۔حلّ لُغَات۔ألْمَنُّ۔مَنَّ یَمُنُّ کا مصد ر ہے۔چنانچہ کہتے ہیں مَنَّ عَلَیْہِ بِالْعِتْقِ وَ غَیْرِہٖ یَمُنُّ مَنًّا اَیْ اَنْعَمَ عَلَیْہِ بِہٖ مِنْ غَیْرِ تَعَبٍ وَ لَا نَصَبٍ وَ اصْطَنَعَ عِنْدَہٗ صَنِیْعَۃً وَاِحْسَانًا یعنی دوسرے کو اس کے کسی محنت طلب کام کے بغیر انعام دینا اور اس کے ساتھ نیکی اور احسان کاسلوک کرنا اسی طرح المن کے معنے ہیں