تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 480
سب کو معاف کر دیا اور اس طرح بتادیا کہ آپ کے اندر کتنا عدیم المثال عفو پایا جاتاہے۔آپ نے تجارت بھی کی اور ایسی کہ حضرت خدیجہ ؓ کے غلام کہتے ہیں ہم نے ایسا ایماندار کوئی نہیںدیکھا۔سب سے زیادہ نفع آپ کوہوتا تھا اور آپ کی چیز میںاگر کو ئی نقص ہوتاتو آپ خود ہی اس کو ظاہر کردیتے تھے۔نتیجہ یہ ہوتاکہ گاہک تلاش کرکرکے آپ سے مال خریدتے تھے۔آپ کا غریبوں سے معاملہ ایسااحسان کا تھاکہ ایک دفعہ ایک شخص نے آپ کی گردن میں پٹکا ڈال لیا اور کہا مجھے کچھ مال دو آپ نے اسے کچھ نہیں کہا بلکہ صرف یہ جواب دیا کہ میں۔بخیل نہیں ہوں اگر میرے پاس مال ہوتاتو میں ضرور دے دیتا۔اس وقت دس ہزار آدمی آپ کے ہاتھ پر اپنی جان و مال کوقربان کرنے کا عہد کرچکا تھا۔اگر آپ ذرابھی اشارہ کر دیتے تو وہ اس کی گردن اڑادیتے مگر آپ نے اس پر خفگی کا اظہار نہیںکیا(کتاب الشفا للقاضی جلد ۱ صفحہ ۴۱)۔پھر شجاعت اوردلیری آپ میں اس قدر تھی کہ مکہ کی مخالفت جب انتہا کو پہنچ گئی تو رئوسائے قریش نے ابو طالب کو دھمکی دی کہ اگر تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کونہ روکا تو تمہیں بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔اور ہم تمہیں اپنی سرداری سے الگ کردیںگے۔ابوطالب اس دھمکی سے گھبراگئے اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر آئے تو انہوں نے بلاکر کہا کہ مکہ کے ریئس اس اس طرح کہتے ہیںیہ ممکن نہیںکہ کوئی ایسی پالیسی اختیار کرلو جس سے ان کی بھی دلجوئی ہو جائے۔رسو ل کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔چچامیں ساری تکالیف برداشت کرلوںگا مگر میں خدا تعالیٰ کاپیغام پہنچانے سے کبھی رک نہیںسکتا۔خدا کی قسم اگر یہ لوگ سورج کو میرے دائیںاورچاند کو میرے بائیںبھی لاکر رکھ دیں تب بھی میں خدائے واحد کی توحید پھیلانے سے باز نہیںرہ سکتامیں اس کام میں مشغول رہوں گااور اس کے لئے اپنے خون کاآخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیںکروں گا۔(سیرة النبی ابن ہشام جلد ۱ صفحہ ۲۸۴ ،۲۸۵) غرض ایک کامل قوتوں والے انسان کے اندر جس قدر اوصاف پائے جانے چاہئیں وہ سارے کے سارے اپنی پوری شان اور عظمت کے ساتھ محمد رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میںپائے جاتے تھے۔آپ کے اندر شجاعت بھی پائی جاتی تھی سخاوت بھی پائی جاتی تھی احسان بھی پایا جاتا تھا،وفاداری بھی پائی جاتی تھی۔تحمل بھی پایا جاتاتھا،ر حم بھی پایا جاتاتھا، حلم بھی پایاجاتاتھا، ایثار بھی پایا جاتاتھا ،دیانت بھی پائی جاتی تھی ،اخوت بھی پائی جاتی تھی ،تواضع بھی پائی جاتی تھی ،غیرت بھی پائی جاتی تھی ،شکر بھی پایا جاتاتھا ،استقلال بھی پایا جاتاتھا، وقاربھی پایا جاتا تھا ،بنی نوع انسان