تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 420 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 420

پڑا ہے۔اور وہ درخت جو سو سال کابڈھا اور اند ر سے کھوکھلا ہوچکا ہے وہ آج نہیں تو کل گر جائے گا۔پس اس دن جب نتائج ظاہر ہوںگے تویہ لوگ اقرار کریں گےکہ ہم تو مرنے والے تھے۔بڑھنے اور ترقی کرنے کا مادہ تو انہی لوگوں میں پایاجاتاتھا۔اسی طرح فرماتا ہے اس دن ان پر یہ حقیقت بھی کھل جائے گی کہ کس کا لشکر کمزور تھا۔آیا خدا کا لشکر کمزور تھا۔یا ان کا لشکر کمزور تھا۔اس آیت سے معلوم ہوتاہے کہ انہیں اپنے اعلیٰ درجے کے تمدن اور بڑے بڑے لشکروں پر ناز ہوگا۔مومنوںکی طاقت اس وقت نظر نہیں آئے گی۔وہ مشرقیوں کو اچھی رہائش نہ ہونےکا طعنہ دیںگے اور ساتھ ہی کہیںگے کہ ہمارے پاس بڑے بڑے لشکر ہیں اورہماری طاقت تم سے بہت زیادہ ہے۔مگر آخر ان کی یہ دولت بھی چھن جائے گی۔کیونکہ خدا مومنوں کےابھارنے اور کافروں کے مٹانےکا فیصلہ کرچکا ہوگا۔پس یہ دن بدن اونچے ہوتے چلے جائیںگے اور وہ دن بدن نیچے ہوتے چلے جائیںگے۔اور آخر ایک دن دنیا یہ تسلیم کرلے گی کہ یہ لوگ ترقی کی طرف جارہے تھے۔اور وہ تنزل کی طرف جارہے تھے۔وَ يَزِيْدُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ اور اللہ (تعالیٰ ) ہدایت یافتہ لوگوںکو ہدایت میں بڑھاتاجائے گا۔اور باقی رہنے والے (یعنی )نیک اعمال خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَيْرٌ مَّرَدًّا۰۰۷۷ خدا کی نظر میں سب سے بہتر شے ہیں جزا کے لحاظ سے بھی اور انجام کے لحاظ سے بھی۔تفسیر۔اس میں بتایا گیا ہے کہ جوںجو ں حالات میں تغیر پیدا ہوتاہے مومن کا ایمان بھی بڑھتا چلا جاتاہے گویا کوئی تغیر اس کے قدم کو سست اور اس کے ایمان کو کمزور نہیں کرتابلکہ ہر نیا تغیر اس کی طاقت اور قوت کو بڑھانے والا ہوتاہے۔ہم اپنی جماعت میں بھی دیکھتے ہیںکہ جب بھی کوئی تغیر پیدا ہوا اس کے نتیجہ میں ہمیشہ جماعت نے ترقی کی ہے۔کتنا بڑاصدمہ تھا جو قادیان سے نکلنے پر جماعت کو پہنچا۔اول تو قادیان کے متعلق ہماری جماعت میں ایک قسم کاشرک پایاجاتاتھا اور و ہ سمجھتے تھے کہ ہم نے قادیان سے کبھی نہیںنکلنا اس شرک کے ٹوٹنے پر جماعت کو ایک بڑا دھکا لگا اور کئی کمزور ایمان والے متزلزل ہوگئے بعض لوگ بے شرمی سے اپنے منہ سے تو یہ کہتے تھے کہ احمدیت سچی ہے لیکن ان کے دل کہتے تھے کہ اگر احمدیت سچی ہوتی تو ہم قادیان سے کیوںنکلتے مگر اب دیکھو قادیان سے نکل کر ہماری جماعت کو کتنی بڑ ی طاقت حاصل ہوئی ہے۔قادیان میں سالوں بعدکبھی کوئی غیر ملکی آیا