تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 374
حالانکہ زلیخا سعدی نے نہیں لکھی بلکہ ملاںجامی ؒنے لکھی ہے۔اورپھر جو بات بیان کی ہے وہ نہ سعدی نے کہی ہے نہ ملاں جامی نے بلکہ حافظ شیرازی نے کہی ہے (دیوان حافظ)۔اسی طرح اس روایت میں کہا گیا ہے کہ وہ نوح ؑ کی شریعت کا پابند تھا۔حالانکہ نوح ؑاس کا پوتا تھا۔عیسائی لٹریچر میں سے کتاب عبرانیوں کا حوالہ پہلے درج کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ عیسائیوں میں حنوک کے متعلق دو کتابیں پائی جاتی ہیں جن کو الہامی صحیفے قرار دیا جاتاہے۔کہا جاتاہے کہ یہ مسیح سے پہلے لکھی گئی تھیں مگر ان کا وجود صرف مسیحیوں میں ملتاہے۔اس لئے اسے مسیحی لٹریچر کا حصہ ہی کہا جاسکتاہے۔ان میں سے ایک صحیفہ حنوک مطابق حبشی کلیسیاء کے ہے اور ایک صحیفہ حنوک مطابق روسی کلیسیاء (SLAVONIC )کے ہے حبشی کتاب تو مختلف روایتوں کے ٹکڑوں کا مجموعہ ہے۔لیکن SLAVONIC یعنی روسی کتاب حنوک ایک زیادہ تفصیلی کتاب ہے ان دونوں کتابوں سے یہ معلوم ہوتاہے کہ یہ حنوک اپنی زندگی میں ہی آسمان پر چلا گیا اور وہ خداکے فرشتوں کے ساتھ آسمان اور زمین میں چلتا پھرتا تھا۔پھر وہ اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا اور اس نے ان کو وہ باتیں بتائیں جو اس نے آسمان پر دیکھی تھیں اور پھر آخر میں وہ آسمان پر اٹھالیا گیا۔اپنے آسمانی سفر میں (۱)ا س نے آسمان اور زمین کے راز معلوم کئے اور (۲) طبیعات کے تمام قانون اس پر کھولے گئے (۳) اس نے خداکے بیٹوں یعنی فرشتوںکو بھی دیکھا جن کو کہ انسان کی بیٹیوں سے بدکاری کرنے کے جرم میں سزا دی گئی تھی (۴) اس نے ان سزایافتہ فرشتوں کی سفارش کی۔(جیوش انسائیکلو پیڈیا جلد ۵ زیر لفظ Enoch) حنوک کی کتاب کا ذکر یہودی اور عیسائی لٹریچر میں عام طور پر پایا جاتاہے گوکسی معین شکل میں اس کا ذکر نہیں۔تیسری صدی عیسوی میں عیسائی علماء نے اس کتاب کو غلط قرار دینا شروع کیا نویں صدی عیسوی کے بعد اس کا ذکر بالکل ہی عیسائیت کے لٹریچر سے اڑ گیا لیکن ۱۷۷۳ء میں بروس (BRUCE )نامی سیاح نے ایبے سینیامیں اس کے دو نسخے دریافت کئے اور انیسویں صدی میں اس کے کئی اڈیشن شائع کئے گئے ان نسخوں کی تاریخ سے معلوم ہوتاہے کہ حبشی نسخہ اصل میں عبرانی میں لکھا گیاتھا۔اور پھر اس کا یونانی میں ترجمہ کیا گیا اس یونانی نسخے سے حبشی زبان میں اور پھر لاطینی زبان میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔۸۷۔۱۸۸۶ء میںیونانی نسخہ کے بھی کچھ ٹکڑے مل گئے اور وہ چھاپے گئے۔یہ کتاب عیسائی لٹریچر میں نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔کیونکہ اس کتاب سے قبل از مسیح یہودی مذہبی تاریخ پر اور مذہبی خیالات پر اہم روشنی پڑتی ہے۔(جیوش انسائیکلو پیڈیا جلد۵زیر لفظ Enoch) سلافی زبان یعنی روسی زبان میں ایک کتاب حنوک کے رازوں کی کتاب کے نام سے ملتی ہے اس کتاب کا وجود صرف سلافی زبان میں پایا جاتاہے۔لیکن اب اس کے جرمنی اور انگریزی میں ترجمے ہوگئے ہیں اس میں زیادہ