تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 331
خلاصہ یہ کہ مسیح ابراہیمی وعدوں میں سے ایک وعدہ کی آخری کڑی تھا اور ابراہیم موحد تھا پس مسیح ؑ کے ذکر کے بعد مورث اعلیٰ کا ذکر کیا۔تا بتائے کہ اس منبع سے دو۲ دریا نکلنے تھے ایک کا آخری حصہ مسیح تھا اس کے بعد لازماً دوسرے دریانے اپنا بہائو مکمل کرناتھا پس واپس ابراہیم کا ذکر لاکر اسحاق اور یعقوب اور موسیٰ کا ذکر کیا تاکہ بنی اسرائیل کے سلسلہ کی طرف اشارہ کرے۔میں بتا چکا ہوں کہ بائبل کے رو سے حضرت ابراہیم علیہ السلام اُور میں جو چلڈ یا کا ایک شہر تھا پیدا ہوئے یعنی عراق میں ان کی پیدائش ہوئی تھی او ر ان کی قوم ستارہ پرست تھی قرآن کریم کی روسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اَبْ یا والد مشرک تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام پر شرک کی برائی قرآن کریم کی روسے اپنے باپ کی زندگی میں ہی ظاہر ہوگئی تھی اور وہ ان کو نصیحت کرتے رہتے تھے نصیحت پر وہ خفاہوگئے اور ان کو دھمکی دی اور غصہ کی شدت دیکھتے ہوئے نصیحت کی کہ کچھ مدت تک کہیں باہر چلے جائو اور میری آنکھوں کے سامنے سے ہٹ جائو تاکہ میراغصہ ٹھنڈا ہوجائے ورنہ ممکن ہے کہ میں تمہیں کوئی نقصان پہنچادوں۔ان کی اس شدید ناراضگی کو دیکھ کر حضرت ابراہیم علیہ السلام اس ملک سے ہجرت کرگئے (الصّٰفٰت:۱۰۰)قرآن کریم سے پتہ لگتاہے کہ لوط بھی ان کے ساتھ گئے (العنکبوت:۲۷)اسی طرح حضرت ابراہیم کی بیوی سارہ بھی ان کے ساتھ تھیں جاتے ہوئے حضرت ابراہیم ؑ یہ وعدہ کر گئے کہ میں آپ کےلئے دعاکروں گا(الممتحنۃ:۵) یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرک کے لئے زندگی میںدعا کرنا جائز ہے بلکہ مرنے کے بعد بھی ایسے مشرک کےلئے دعاکرنا جائز ہے جس پر اتمام حجت کی سند نہ ملے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی والدہ حضرت آمنہ کو مشرکہ قراردیا ہے لیکن آپ نے ان کے لئے دعا بھی کی۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۵ص ۳۵۵ بروایت عبد اللہ بن بریدۃؓ)وہاں سے جانے کے بعد ان کے گھر میں اولاد پیدا ہوئی پہلے ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی بائبل کہتی ہے کہ حضرت ابراہیم کے والد اُور کلدی سے ہجرت کرکے اور ابراہیم او رلوط کو ساتھ لے کر حران نامی جگہ چلے گئے تھے۔گویا قرآن کریم تو یہ بتاتاہے کہ جہاں ان کے والد تھے وہاں سے حضرت براہیم علیہ السلام ہجرت کرکے چلے آئے۔مگر بائبل بتاتی ہے کہ ان کے والد نے ہی وہ ملک چھوڑ دیا تھا اور ان کا ارادہ کنعان آنے کا تھا لیکن حران پہنچ کر وہ ٹھہر گئے اور وہیں مر گئے۔(پیدائش باب ۱۱ آیت ۳۱و ۳۲) اس کے بعد پیدائش باب ۱۲ میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ابراہیم سے کہاکہ وہ اپنے باپ اورقرابتیوں کو چھوڑ کرنکل چلے تاکہ خدا تعالیٰ تجھے وہ ملک دکھائے جس میں تجھے رہنا ہے چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم لوط کو اور اپنی بیوی کو اورنوکروں چاکروں کو لے کر وہاں سے نکلے اور کنعان گئے جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے بتایا کہ یہاں آپ