تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 309
جانتے ہو کہ خدا تعالیٰ کو بیوی کی ضرورت نہیں اور تم یہ بھی جانتے ہو کہ اس کے اندر ایسے مادے جمع نہیںہوتے جو بیٹوں کی پیدائش کا موجب بنتے ہیں۔پھر جب تم بھی ان باتوں کو تسلیم کر تے ہو تو آئو اور سیدھے راستہ پر چلتے ہوئے خدائے واحد کی عبادت کرو۔صراط مستقیم کو چھوڑ کر تم ٹیڑھے راستہ کو کیوں اختیار کر رہے ہو۔فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِهِمْ١ۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مگر مختلف گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا (اور سچائی کو چھوڑ دیا) پس جن لوگوں نے ایک بڑے دن میں حاضر مِنْ مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيْمٍ۰۰۳۸ ہونے کا انکار کیا ان پر عذاب نازل ہوگا۔تفسیر۔اَحْزَابٌ حِزْبٌ کی جمع ہے اس کے عام معنے تو اَلْجَمَاعَۃُ مِنَ النَّاسِ کے ہوتے ہیں یعنی انسانوں کی کوئی جماعت۔لیکن لغت والے لکھے ہیں کہ اس سے مراد خالی گروہ نہیں ہوتا بلکہ کُلُّ قَوْمٍ تَشَاکَلَتْ قُلُوْبُھُمْ وَ اَعْمَالُھُمْ فَھُمْ اَحْزابٌ (اقرب)۔وہ تمام قومیں جن کے افراد کے قلوب میں ہم رنگی پیدا ہو چکی ہو اور ان کے اعمال میں بھی ہم رنگی ہو احزاب کہتے ہیں یوں تو پچاس ساٹھ یا سو آدمی کہیں کھڑے ہوں تو انہیں حزب کہہ دیں گے ان معنوں میں کہ یہ ایک طائفہ یا گروہ ہے۔لیکن استعمال میں آہستہ آہستہ اس لفظ کو یہ خصوصیت دے دی گئی ہے کہ صرف ایسے لوگوں کو حزب قرار دیا جائے گا جو ایک خیال اور ایک عقیدہ کے ہوں۔اگر کسی جگہ بہت سے لوگ جمع ہوں جن میں عیسائی بھی ہوں، یہودی بھی ہوں، مسلمان بھی ہوں، دہریہ بھی ہوں، سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے بھی ہوں۔تو محاورہ کے لحاظ سے ہم انہیں حزب نہیں کہیں گے۔حزب اس وقت کہیں گے جب ان کے مذہبی اور تمدنی اور سیاسی خیالات اور اعمال ایک رنگ کے ہوں تو فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِهِمْ میں اگر لوگوںکی عام جماعت مراد لی جائے تو یہ معنے درست نہیں ہوں گے۔کیونکہ جن لوگوں کومسیح ؑ کے متعلق کوئی دلچسپی ہی نہیں انہوں نے اختلاف کیوں کرنا ہے اختلاف کرنے والے وہی ہو سکتے ہیں جن کی دلچسپی مسیح ؑ کے ساتھ وابستہ ہے۔لیکن دوسری طرف اگر حزب کے معنے ان لوگوں کے لئے جائیں جن کے قلوب اور اعمال میں مشارکت پائی جاتی ہو تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو ایک رنگ اور خیالات کے ہوں اور جن کے اعمال میں بھی یکجہتی پائی جاتی ہو انہوں نے اختلاف کیا کرنا ہے یہ بھی تضاد رکھنے والی بات معلوم ہوتی ہے کہ ایک طرف تو انہیں یک رنگ کہا جاتا ہے اور