تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 170

کہا تھا اپنی طرف سے نہیں کہا۔پس یہ بات بھی خدا تعالیٰ کی طرف ہی منسوب ہو گی۔درحقیقت قَالَ كَذٰلِكَاورقَالَ رَبُّكَ میں اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ دونوں باتوں کو تم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی سمجھو جہاں فرشتہ کلام کرتاہے وہاں یہ سمجھو کہ اس کلام کا منبع خدا تھا۔اور جہاں خود کلام کرے وہاں یہ سمجھو کہ اب اس نے براہ راست کلام کیا ہے۔وَ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَيْـًٔا۔اور اس سے پہلے میں نے تجھے پیدا کیا تھا اور تو کچھ بھی نہیں تھا۔میرے نزدیک یہاں جسمانی پیدائش مراد نہیں۔کیونکہ جسمانی پیدائش زکریا سے خاص طور پر تعلق نہیں رکھتی تھی۔اگر پیدائش جسمانی کا ذکر ہوتا تو خَلَقْتُكَ کی بجائے یہ کہنا چاہیے تھا۔کہ ساری دنیا کو میں نے پیدا کیا ہے حالانکہ وہ کچھ بھی نہیں تھی۔مگر یہاں حضرت زکریا کو خاص طور پر مخاطب کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں جسمانی پیدائش کا ذکر نہیں بلکہ درحقیقت اس طرف اشارہ کیا گیا ہے جس کالَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا میں ذکر آتا ہے کہ ہم تجھے ایک غیر معمولی بیٹا عطا فرمائیں گے جو بعض باتوں میں بے مثل ہو گا۔اول بیٹا ہونا اور پھر بعد تک زندہ رہنے والا بیٹا ہونا اور پھر غیر معمولی شان کا بیٹا ہونا یہ ساری باتیں اپنے اندر حیرت انگیز رنگ رکھتی تھیں۔قَالَ كَذٰلِكَ١ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ میں اللہ تعالیٰ نے پہلی دو باتوں کا جواب دے دیا تھا۔اب تیسری بات کا جواب دیتا ہے کہ تمہاری بھی پہلے کوئی حیثیت نہیں تھی مگر پھر ہم نے تمہیں علوم بخش دئے۔اسی طرح ہم میں یہ بھی طاقت ہے کہ ہم تیرے بیٹے کو بھی علوم عطا فرما دیں۔قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّيْۤ اٰيَةً١ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ (زکریا نے )کہا اے میرےرب! میرے لئے کوئی حکم بخش۔فرمایا تیرے لئے یہ حکم ہے کہ تو لوگوں سے تین النَّاسَ ثَلٰثَ لَيَالٍ سَوِيًّا۰۰۱۱ راتیں متواتر کلام نہیں کرے گا (یعنی کلام نہ کرنا) تفسیر۔آیت کے معنے قرآن کریم میں کئی مقامات پر حکم کے بھی آئے ہیں۔آیات قرآنیہ کو بھی اسی وجہ سے آیات کہا جاتا ہے کہ ان میں احکام الٰہیہ کا بیان ہوتا ہے پس رَبِّ اجْعَلْ لِّيْۤ اٰيَةً کے یہ معنے ہیں کہ خدایا مجھے کوئی حکم دے جس کی میں تعمیل کروں۔یعنی تو نے جو مجھ پر یہ احسان فرمایا ہے میں اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اب تو