تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 618
میر ے اندرہیں۔میں توصرف ایک بَشَر ہو ںجس کی ساری خوبی یہ ہے کہ اس پراس کے رب نے اپناکلام نازل فرمایا ہے۔پس اگر تم بھی ان انعامات کو حاصل کرناچاہتے ہو توآئومیر ی طرح موحد ہوجائو۔اوراللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق عمل کرو۔اورشرک چھو ڑدو۔پھر دیکھو کہ اللہ تعالیٰ کس طرح تم پر فضل کرتاہے۔اورغیب کے خزانے تمہارے لئے کھولتاہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جوکہف کی آخر ی دس آیات پڑھتاہے دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا(مسند احمد بن حنبل مسند بقیۃ حدیث ابی الدرداء)۔یہ بھی اس امرکاثبوت ہے کہ دجّال اور یاجوج ماجو ج سے مراد مسیحی فتنہ ہے۔کیونکہ ان آیات میں اسی قوم کا ذکر ہے۔جیساکہ ہرانسان جو ان آیتوں کو سمجھ کرپڑھے معلوم کرسکتاہے۔تَـمَّتْ بِالْخَیْر خ خ خ خ خ