تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 337 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 337

راستہ نہایت خطرناک ہے۔یہ امر روزانہ تجربہ میں آرہا ہے کہ گوبیوی سے جو تعلق خاوند پیداکرتاہے اسی قسم کاتعلق زانی ،زانیہ سے کرتاہے۔لیکن باوجوداس کے زناکے نتیجہ میں جس قسم کی بیماریاں پیداہوتی ہیں وہ بیوی کی صورت میں نہیں پیداہوتیں یابہت کم پیداہوتی ہیں۔دنیا میں جس قدر لوگ آتشک یاسوزاک کی مرضوں میں مبتلاہوتے ہیں ان میں سے کس قدربیویوں سے اس مرض کوقبول کرتے ہیں ؟ شاید سو میں سے ایک بھی نہیں۔بقیہ ننانوے فی صدی یااس سے زیادہ حصہ ان مریضوں کازناسے مرض کوحاصل کرتا ہے۔اورجو مرض میاں یا بیوی کوایک دوسرے سے لگتی ہے وہ بھی درحقیقت کسی پہلے زناکے نتیجہ میں ہوتی ہے پس سَآءَ سَبِيْلًا کہہ کر ایک زبردست سچائی کی طرف انسان کو توجہ دلائی ہے جو ہے توہر اک کے سامنے لیکن اس کی طرف توجہ بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے۔وَ لَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ مَنْ اورجس جان کو (مارنا)اللہ (تعالیٰ)نے حرام ٹھہرایا ہے اسے (شرعی )حق کے سواقتل نہ کرو اورجوشخص مظلوم ماراجائے قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهٖ سُلْطٰنًا فَلَا يُسْرِفْ فِّي اس کے وارث کو ہم نے (قصاص کا)اختیار دیا ہے۔پس (اس کے لئے یہ ہدایت ہے کہ)وہ (قاتل کو)قتل کرنے الْقَتْلِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ مَنْصُوْرًا۰۰۳۴ میں (ہماری مقررکردہ)حدسے آگے نہ بڑھے (اگروہ حد کے اندررہے گا تو)یقیناً(ہماری)مدداس کے شامل حال ہوگی حلّ لُغَات۔سُلْطَان :سُلْطَانٌکے لئے دیکھو ابراہیم آیت نمبر۱۲۔السُّلْطانُ:اَلْـحُجَّۃُ۔سلطان کے معنے ہیں دلیل۔اَلتَّسَلُّطُ۔قبضہ وَقُدْرَۃُ الْمَلِکِ۔بادشاہ کی طاقت۔(اقرب) لَایُسْرِفُ لَا یُسْرِفْ اَسْرَف سے نہی غائب کاصیغہ ہے اوراَسْرَفَ فِیْ کَذَاکے معنے ہیں۔جَاوَزَ الْحَدَّفِیْہِ وَ اَفْرَطَ۔حدسے تجاوز کرگیا۔(اقرب)پس فَلَایُسْرِفْ فِّی الْقَتْلِ کے معنے ہوں گے کہ وہ قتل کرنے میں مقررہ حد سے آگے نہ بڑھے۔