تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 294
کامفرد نہیں آتا۔بعض کہتے ہیں کہ یہ اسم جمع ہے۔اوراس کامفرد ذُوْہے۔جیسے غَنَمٌ اسم جمع ہے۔اورشَاۃٌ اس کامفرد ہے۔(اقرب)اَلْبَأْسُ:اَلْعَذَابُ۔عذاب۔اَلشِّدَّۃُ فِی الْحَرْبِ۔گھمسان کی لڑائی۔(اقرب)مزید تشریح کے لئے دیکھو سورۃ نحل ۸۲پس اُوْلِیْ بَأْسٍ کے معنے ہوں گے۔جنگجو۔جَاسُوا:جَاسُوْا جَاسَ(یَجُوْسُ جَوْسًا)اَلشَّیْءَ کے معنی ہیں۔طَلَبَہٗ بِالْاِسْتِقْصَائِ۔کسی چیز کو حاصل کرنے میں انتہائی محنت و کاوش سے کام لیا۔اورجَاسُوْا خِلٰلَ الدِّیَارِکے معنے ہیں۔دَارُوْا فِیْھَابِالْعَیْثِ وَالْفَسَادِ۔علاقوں میں فساد اورتباہی مچاتے ہوئے گھس گئے۔وَفَسَّرَہُ الْجَوْھَرِی بِقَوْلِہٖ اَیْ تَخَلَّلُوْا فَطَلَبُوْا مَا فِیْہَا کَمَا یَـجُوْسُ الرَّجُلُ الْاَخْبَارَاَیْ یَطْلُبُہَا۔اورجوہری نےجَاسُوْا خِلٰلَ الدِّيَارِ کے معنے یہ کئے ہیں وہ علاقوں میں گھس گئے۔اورمال ودولت کوحاصل کرناچاہا۔(اقرب) دیار۔دِیَارٌ دَارَ کی جمع ہے۔اور دَارٌ کے معنی اَلْمَحَلُُّّ۔مکان۔وَالْعَرْصَۃُ۔صحن۔میدان۔اَلْبَلَدُ۔شہر ملک۔علاقہ (اقرب)خِلٰلَ الدِّيَارِ :مَاحَوَالِی حُدُوْدِھَا وَمَابَیْنَ بُیُوْتِہَا۔ملکو ں کی حدوں اوران کے گھروں کے درمیان (اقرب) تفسیر۔اب اس پیشگوئی کے پوراہونے کاحال بتاتاہے اورفرماتا ہے کہ جب پہلے وعدہ کا وقت آگیا تواے بنی اسرائیل ہم نے تم پر ایسے لوگ غالب کردئے جوسخت جنگ کرنے والے تھے۔وہ آئے اور تمہارے گھرو ں میں گھس گھس کر انہوں نے تم کو ہلاک کردیا۔وَکَانَ وَعْدًا مَّفْعُوْلًا۔و ہ وعدہ ہما راپوراہوکررہنے والا تھا۔یایہ کہ ہماراوعدہ پوراہوہی گیا ہے۔آیت میں یہود پر دو عذابوں کا ذکر جن دوعذابوں کے متعلق اس آیت میں خبر دی گئی ہے اس کا ذکر قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ یوں کیا گیا ہے لُعِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ(المائدۃ:۷۹) اس آیت سے معلوم ہوتاہے کہ ایک دفعہ حضرت دائود کے بعد عذاب آیا۔اورایک دفعہ حضرت عیسیٰ کے بعد آیا۔یہود پر پہلے عذاب کا ذکر بائیبل میں پہلے عذاب کاحال بائبل سے یوں معلوم ہوتاہے کہ یہود حضرت موسیٰ کے بعد طاقتور ہوگئے تھے۔حتی کہ حضرت دائود کے زمانہ میں ایک زبردست حکومت کی بنیاد پڑ گئی جو ان کے بعد بھی ایک عرصہ تک قائم رہی اورآخرآہستہ آہستہ کمزوری ہوتی گئی اورآخری زمانہ میں بابل کے شمال کے علاقہ میں بسنے والی اشوری قوموں نے ان کو شکست دی یہ قوم نینواکی بادشاہ تھی۔انہوںنے یہود کواپنا باجگذار بنالیا