تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 290 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 290

الفاظ میں بنی اسرائیل کو اس طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ جس طرح نو ح کو ہم نے طوفان سے بچایا تھا تم کو سمند ر سے نجات دی ہے۔پس نو ح اوران کے ساتھیو ںکی طرح تم بھی شکر گذار بنو۔مسلمانوں کو مخالفت کے طوفان سے نجات دینے کی پیشگوئی اس آیت میں مسلمانوں کو بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ایک مخالفت کے طوفان سے ہم تم کو نجات دینے والے ہیں۔تم بھی ا س کی قدرکرنا۔امت محمدیہؐ اورموسوی میں یہ فرق ہے کہ موسیٰ کی امّت نے شکر گذاری سے کام نہ لیا۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع نے شکر گذاری کا بے نظیر نمو نہ دکھایا۔گوکچھ عرصہ بعد میںمسلمانوں نے بھی ناشکری کانمونہ دکھایااوراسی کی طرف درحقیقت ان آیات میں توجہ دلائی گئی ہے۔وَ قَضَيْنَاۤ اِلٰى بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي اورہم نے اس کتاب میں بنی اسرائیل کویہ بات (کھول کر )پہنچادی تھی کہ تم یقیناًاس ملک میں دوبار فساد کروگے۔الْاَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيْرًا۰۰۵ اوریقیناً تم بہت بڑی سرکشی (اختیار )کروگے۔حلّ لُغَات۔قَضَیْنَا۔قَضَیْنَا قَضٰی(یَقْضِیْ)سے جمع متکلم کاصیغہ ہے۔اورقَضَی الشَّیْءَ کے معنی ہیں اَعْلَمَہٗ وبَیَّنَہٗ۔کسی چیز کو خوب کھو ل کر بتایا(اقرب)پس قَضَیْنَا کے معنے ہوں گے۔اَعْلَمَنَا وَاَخْبَرْنَا۔ہم نے یہ بات کھول کر بتادی۔قَضَی کی مزید تشریح کے لئے دیکھو حجر آیت نمبر۶۷۔قَضَیْنَا قَضٰی سے جمع متکلم کاصیغہ ہے اورقَضٰی بَیْنَ الْخَصَمَیْنِ کے معنی ہیں حَکَمَ وَفَصَلَ۔مدعی اورمدعاعلیہ کے درمیان جھگڑے کافیصلہ کردیا۔قَضَی الشَّیْءَ قَضَاءً:صَنَعَہٗ بِاِحْکَامٍ وَقَدَّرَہٗ۔کسی چیز کو عمدہ طورپر بنایا۔اورا س کاصحیح اندازہ لگایا۔قَضَی الْاَمْرَ عَلَیْہِ :خَتَمَہٗ وَاَوْجَبَہٗ وَاَلْزَمہٗ بِہٖ۔اس کے خلاف بات کو ختم کردیا اوراس پر اس کوواجب کر دیا اوراس کاپوراکرنا ا س کا فرض قرار دیا۔الشَّیءَ:اَعْلَمَہٗ وَ بَیَّنَہُ کسی معاملہ کا اعلان کیا اور اس کو کھول کر بیان کیا۔قَضٰی لَکَ الاَمْرَاَیْ حَکَمَ لَکَ کسی معاملہ کاتیرے حق میں فیصلہ کردیا (اقرب) وَلَتَعْلُنَّ۔وَلَتَعْلُنَّ عَلَا (یَعْلُوْ)سے مضارع کاصیغہ ہے۔اورعَلَاالشَّیْءُ کے معنے ہیں اِرْتَفَعَ۔کوئی چیز بلند ہوئی۔علَافُلَانٌ فِی الْاَرْضِ۔تَکَبّرَوَتَجَبَّرَ۔اس نے تکبر اورسرکشی کی۔عَلَا فُلَانًا :غَلَبَہُ وَ قَھَرَہُ کسی پر