تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 18

ھَذَاالْحَائِطِکہہ کر یہ معنے لیتے ہیں کہ اس دیوار کی پناہ اوراوٹ میں بیٹھ۔مَااَدْفَأَمِن الْاَصْوافِ والاوْبَارِ۔گرم کپڑے۔(اقرب) مَنَافِعُ۔مَنَافِعُ مَنْفَعَۃٌ کی جمع ہے اورمَنْفَعَۃٌ کے معنے ہیں۔اَلنَّفْعُ۔نفع۔وکُلُّ شَیْءٍ یُنْتَفَعُ بِہِ۔ہر وہ چیزجس سے فائدہ اُٹھایاجائے۔(اقرب) تفسیر۔آیت وَ الْاَنْعَامَ میں انسانی خصومت کا جواب اس آیت میں نہایت لطیف پیرایہ میں انسان کی خصومت کا جواب دیا ہے۔فرماتا ہے ہم نے تم کو پیدا کیا۔لیکن تم کو آزادی کادعویٰ ہے۔حالانکہ خود تم ان چیزوں پر تصرف کرتے ہو جن کو تم نے پیدا نہیں کیااور ان سے خوب فائدہ اُٹھاتے ہو۔حتٰی کہ ان کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے اورکہتے ہوکہ انسان اعلیٰ ہے اس لئے اس کی خاطردوسرے جانوروں کوذبح کرنا تک درست ہے۔اگر یہ درست ہے کہ اعلیٰ کے لئے ادنیٰ قربان کیاجاسکتا ہے اوراعلیٰ کو ادنیٰ سے کام لینا جائزہے تو ہماری حکومت پر یارسول کی حکومت پر تم کو کیا اعتراض ہے۔وہی قانون جو تم ان کے لئے جاری کرتے ہو۔اپنے متعلق جاری کرنے کے لئے کیوں تیار نہیں ہوتے۔دوسرے معنےا س آیت کے یہ ہیں کہ ایک پہلی آیت یعنی عَلیٰ مَنْ یَّشَآئُ پرجوکفار اعتراض کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے اس حقیر بندہ پر کس طرح کلام نازل کیا۔اس کا جواب یہ کہہ کر دیاتھا کہ کیا تم کو ہم نے ایک حقیر نطفہ سے پیداکرکے اعلیٰ مرتبہ تک نہیں پہنچایا۔پھراگربعض لوگوںکو جن کو تم حقیر سمجھتے ہو اگر نبی بنا کر عزت دی۔تواس پر تمہارا اعتراض کیونکر درست ہو سکتا ہے۔اب اس آیت میں ان کے دوسرے اعتراض کا جواب دیاجو اَنْ اَنْذِرُوْا سے پیداہوسکتا تھا۔یعنی یہ کہ ہم توگندے اورکمزورانسان ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری طرف توجہ کس طرح کرسکتا ہے۔اورفرمایاکہ خدا تعالیٰ تمہارے کھانے پینے کی فکر توکرسکتا ہے۔اس میں اس کی شان میں فرق نہیں آتا۔لیکن جب وہ تمہاری روحانی غذاکی طرف توجہ کرے توتم کو یہ اعتراض سوجھتا ہےکہ انسان جیسے حقیر وجود کی طرف خدا تعالیٰ کو کلام بھیجنے کی کیاضرورت ہے۔تعجب ہے کہ ہمیشہ سے یہ متضاد اعترا ض نبیوں اورنبوت پر ہوتے چلے آئے ہیں۔نبیوں کے دشمن ایک طرف تویہ اعتراض کرتے ہیںکہ اُن حقیر لوگوںکو خدا تعالیٰ کیوں چن سکتاتھا۔اگرچنتا توکسی بڑے آدمی کو چنتا۔دوسری طرف یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی شان بلند ہے اس کی نسبت یہ خیال بھی نہیں کیاجاسکتاکہ وہ حقیر انسان کی طرف توجہ کرے گااوراس کے لئے الہام بھیجے گا۔فلاسفرخصوصاً یہ اعتراض کرتے رہتے ہیں۔حالانکہ