تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 146
قَدِيْرٌ۰۰۷۸ اللہ(تعالیٰ)یقیناًہربات پر پورا(پورا)قادر ہے۔حلّ لُغَات۔الساعۃ اَلسَّاعَۃُکے لئے دیکھو سورۃ ہذاآیت نمبر ۶۲ جلد ھٰذا۔لَمْحِ الْبَصَرِ: لَمَحَ(یَلْمَحُ لَمْحًا)الْبَصَرُ:اِمْتَدَّ اِلٰی الشَّیْءِ۔کسی چیز کو آنکھ نے دیکھا لَمَحَ الرَّجُلُ الشَّیْءَ وَاِلَی الشَّیْءِ:اَبْصَرَہُ بِنَظْرٍ خَفِیْفٍ اَوِاخْتَلَسَ النَّظْرَکسی چیز پر سرسری نگاہ ڈالی۔لَمَحَ الشَّیْءِ بِالْبَصَرِ :صَوَّبَہُ اِلَیْہِ۔اسے ٹکٹکی لگاکر دیکھا (اقرب)پس لَمْحِ الْبَصَرِ کے معنے ہوں گے آنکھ کا دیکھنا یااتنی دیر دیکھنا جتنی دیر کہ آنکھ ایک دفعہ کھل کر پھر بند ہوتی ہے۔شَیْءٍ: شَیْءٌ شَاءَ کامصدر ہے اورشَاءَ ہٗ (یَشَاءُ ہُ شَیْئًا)کے معنے ہیں۔اَرَادَہُ کسی چیز کااراد ہ کیا۔اللہُ الشَّیْءَ۔قَدَّرَہُ۔کسی چیز کااندازہ کیا نیز الشَّیْءُ کے معنے ہیں مَایَصِحُّ اَنْ یُعْلَمَ وَیُخْبَرَ عَنْہُ وَھُوَ مُذَکَّرٌ یُطْلَقُ عَلَی الْمُذَکَّرِ وَالْمُؤَنَّثِ وَیَقَعُ عَلَی الْوَاجِبِ وَالْمُمْکَنِ جس کومعلو م کر کے اس کے متعلق خبردینی صحیح ہو اوریہ لفظ مذکر ہے لیکن مذکر اورمؤنث دونو کے لئے بولاجاتا ہے اوراللہ تعالیٰ اوردیگر مخلوقات کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔اس کی جمع اَشْیَاءٌ ہے۔(اقرب) تفسیر۔آنحضرت ؐ کے منکرین کی تباہی کی خبر سے ایک اعتراض کا جواب گذشتہ آیات میں بیان فرمایاتھا کہ کیاگونگے ،نکمے اورنااہل وجود ان کے برابر ہوسکتے ہیں جو عدل کی تعلیم دوسروں کودیتے اورخود نیک عمل کرتے ہیں یعنی نہیں ہوسکتے۔اب بیان فرماتا ہے کہ جب یہ برے نیکوںجیسے سلوک کے مستحق نہیں ہوسکتے توسنو ہم جو زمین و آسمان کا راز جاننے والے ہیں تم کو ایک راز کی خبر بتاتے ہیں۔اوروہ یہ ہے کہ ان لوگوں کی ہلاکت کا وقت آنکھ جھپکتے آنے والا ہے بلکہ وہ اس سے بھی قریب تر ہے۔اس جگہ چونکہ یہ سوال ہوسکتا تھاکہ غیب جاننے سے یہ لازم نہیں آتا کہ انسان اپنی مرضی کے مطابق نتیجہ نکالنے پر قادربھی ہو اس لئے اس آیت کو اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌکے الفاظ پر ختم کیا اوربتایا کہ ہم غیب ہی نہیں جانتے بلکہ آئند ہ ہونے والے واقعات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی بھی پور ی طاقت رکھتے ہیں۔آنحضرت ؐ کے دشمنوں کی تباہی کو اتفاقی حادثہ کہنے والوں کا جواب اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ جب محمد رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن تباہ ہوں گے توبعد میںآنے والے لوگ اس واقعہ کی قدر کم کرنے