تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 349
السِدْرَ وَالْاَرَاکَ وَنَحْوَھُمَا۔اَلْوَاحِدُ اَیْکۃٌ۔ایکۃ ایک کی مفرد ہے اوراس کے معنے گھنے درخت کے ہوتے ہیں اورنیز ایسے جنگل کے جس میں بیر ی اورپیلو کے درخت بکثرت ہوں۔(اقرب) تفسیر۔اصحاب الایکہ حضرت شعیبؑ کی قوم کا نام ہے اصحاب الایکہ حضرت شعیب کی قوم کادوسرانام ہے۔ایکہ گھنے درخت کو بھی کہتے ہیں۔اورایسے جنگل کو بھی جس میں بیری اورپیلو کے درخت بکثرت ہوں معلوم ہوتا ہے کہ مدین کے پاس کوئی گھنا جنگل تھا۔جس میں ان دونوں قسموں کے درخت بکثرت پائے جاتے تھے۔مدین کے باشندوں کو اصحاب الایکہ کہے جانے کی وجہ اس وجہ سے مدین کے باشندے اصحاب الایکہ کہلاتے تھے اورغالباً یہ نام عربوں نے رکھاتھا۔جن کے قافلے مصر اورشام کو جاتے ہوئے مدین کے پاس سے گذرتے تھے اوراسی جنگل میں سے ان کا راستہ گزرتاتھا۔اس لئے عربوں پر اتمام حجت کے لئے اسی نا م کو جو ان میں زیادہ معروف تھا استعمال کیا۔حضرت شعیب کی قوم کے اصحاب الایکہ ہونے کا قرآن مجید سے ثبوت قرآن کریم سے ثابت ہے کہ اصحاب ایکہ حضرت شعیب کی قوم تھی چنانچہ سورئہ شعراء میں فرماتا ہے کَذَّبَ اَصْحَابُ الْاَیْکَۃِ الْمُرْسَلِیْنَ اِذْقَالَ لَھُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْن اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ (الشعراء :۱۷۷۔۱۷۹) یعنے اصحاب ایکہ نے بھی رسولوں کاانکار کیا جبکہ ان سے شعیب نے کہا کہ کیا تم تقویٰ نہیں کرتے۔میں تمہاری طر ف رسول ہوکر آیاہوں۔اس آیت سے ثابت ہوتاہے کہ اصحاب الایکہ حضرت شعیب کی قوم تھی۔لیکن دوسری جگہ حضرت شعیب کو مدین کی طرف رسول بتایا گیاہے۔جیسا کہ فرمایا وَاِلیٰ مَدْیَنَ اَخَاھُمْ شُعَیْبًا (ہود :۸۵نیز الاعراف ۸۶و العنکبوت ۳۷) ہم نے مدین قوم کی طر ف ان کے بھائی شعیب کو رسول بنا کر بھیجا تھا۔اب سوال یہ ہے کہ کیا شعیب نام کے دونبی تھے یاحضرت شعیب دوقوموں کی طرف مبعوث ہوئے تھے مدین والوں کی طرف بھی اوراصحاب ایکہ کی طرف بھی ؟ مدین والے اور اصحاب الایکہ ایک ہی نسل کے دو حصے تھے میری تحقیق یہ ہے کہ ایک ہی نسل کے دوحصے تھے کچھ لوگوں کا گذارہ شہر ی تجارت پر تھا۔اور کچھ لوگوں کادودھ گھی اون فروخت کرنے پر گذارہ تھا۔اورایسے شہروں میں جو جنگل کے سروں پرہوتے ہیں یہ بات کثرت سے دیکھی جاتی ہے۔مدین کے پاس جنگل کے ہونے کا ثبوت جغرافیہ سے یہ سوال کیا جاسکتا ہے کہ کیاواقع میں مدین کے پاس کوئی ایسا جنگل تھاجس میں بیری اورپیلو کے درخت پائے جاتے تھے۔کیونکہ ایسی بات قیاس سے نہیں بتائی