تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 382
وَ لِلّٰهِ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَيْهِ يُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ اور آسمانوں اور زمین کا غیب اللہ (تعالیٰ) ہی کے قبضہ میں ہے۔اور اسی کی طرف اس تمام معاملہ کو لوٹایا جائے گا فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا پس تو اس کی عبادت کر اور اس پر بھروسہ کر اور جو کچھ تم (لوگ) کرتے ہو تَعْمَلُوْنَؒ۰۰۱۲۴ اس سے تیرا رب ہرگز بے خبر نہیں۔تفسیر۔یہ پیشگوئیاں پوری ہوکر رہیں گی یعنی گو بظاہر وہ پیشگوئیاں جو اس سورۃ میں کی گئی ہیں بعید از قیاس معلوم ہوتی ہیں لیکن نتائج کا نکالنا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔پس گو یہ باتیں آج عجیب معلوم ہوتی ہیں لیکن وقت پر پوری ہوکر رہیں گی۔غناء الٰہی سے مومن کو ڈرتے رہنا چاہیے مومن کو بھی توجہ دلائی ہے کہ گو اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہو چکا ہے پھر بھی وہ غنی ہے اور اس کی کمزوریوں کی وجہ سے ممکن ہے کہ وہ اپنے فیصلہ میں دیر کردے اس لئے اسے چاہیےکہ عبادت میں لگا رہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل پر پورا یقین رکھے تاکہ اس کا عمل خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو نازل کرنے میں ممد ہو۔