تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 343

لَا يُؤَاخِذُکُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِيْۤ اَيْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ اللہ (تعالیٰ )تمہاری قسموں میں (سے) لغو (قسموں) پر تم سے مؤاخذہ نہیں کرے گا۔ہاں جو( گناہ) يُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ۰۰۲۲۶ تمہارے دلوں نے (بالارادہ) کمایا اس پر تم سے مؤاخذہ کرے گا۔اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بردبار ہے۔حل لغات۔حَلِیْمٌ حِلْمٌ سے ہے اور اس کے معنے صبر کر نے والے کے بھی ہوتے ہیں اور اِ سی طرح اِ س کے معنے بُر دبا ر کے بھی ہیں۔یعنی جس میں طیش نہ ہو۔یونہی جو ش میں آ کر اندھا دھند کا م نہ کر تا ہو۔حِلْمٌ جہالت اور بیوقو فی کے مخا لف معنے بھی دیتا ہے۔اور علم اور سمجھ کے بھی نیز اس کے معنے عقل کے بھی ہیں۔(اقرب) تفسیر۔فر ما تا ہے۔اللہ تعالیٰ لغو قسمو ں پر تم سے کوئی مؤاخذہ نہیں کر ے گا۔اس جگہ لغو قسموں سے تین قسم کی قسمیںمرا د ہیں۔اوّل عا دت کے طو ر پر قسمیں کھا نا۔یعنی ہر وقت وَاللّٰہِ۔بِاللّٰہِ۔ثُمَّ تَا للّٰہِ کہتے رہنا۔دوم ایسی قسم جس کا کھا نے والا یقین رکھتا ہو کہ وہ درست ہے لیکن اس کا یقین غلط ہو۔مثلاً کسی شخص کے متعلق قسم کھا نا کہ وہ وہا ں ہے حا لا نکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس کے آ نے کے بعد وہا ں سے چلا گیا ہو۔سو م ایسی قسم جو شد ید غصہ کے وقت کھا ئی جا ئے۔جب ہو ش و حوا س ٹھکا نے نہ ہو ں یا حرا م شے کے استعما ل یا فر ض و وا جب عمل کے تر ک کے متعلق کسی وقتی جو ش کے ما تحت قسمیںکھا لینا۔یہ سب قسمیں لغو ہیں اور ان کے تو ڑنے پر کو ئی کفا رہ نہیں۔چو نکہ پہلی آ یت میںاللہ تعالیٰ نے قسمو ں سے روکا تھا اس لئے اب بتا یا کہ مؤ ا خذہ صر ف ایسی قسموں پر ہو گا جن کو لغو قرار نہ دیا جا سکےمگر اس کے یہ معنے نہیں کہ چو نکہ مؤ اخذہ نہیں ہو گا اِس لئے اب کسی احتیا ط کی بھی ضر ورت نہیںبیشک رات دن لغو قسمیں کھا تے رہو۔کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے مو منو ں کے متعلق یہ بھی بیا ن فر ما یا ہے کہ وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ (المؤمنون :۴) مو منوں لغو با توں سے بھی پر ہیز کر تے ہیں۔پس لغو قسمیں کھا نے والا یقیناً مخطی یا گنہگا رہے اور اُسے اپنے گنا ہ پر تو بہ اور ندامت کا اظہا ر کر نا چا ہیے۔ہا ںاُن کے تو ڑنے پر کسی کفارہ کی ضر و رت نہیں۔اِ سی مفہو م کو ادا کر نے کے لئے اللہ تعالیٰ نے لَا يُؤَاخِذُكُمُ کے الفا ظ بیا ن فر مائے ہیں۔یعنی اگر وقتی جو ش کے ما تحت ایسی قسم کھا لی جا ئے تو گنا ہ نہ ہوگا ہا ں اگر جا ن بو جھ کر کو ئی شخص ایسی قسم کھا ئے تو اُسے یقیناً گنا ہ ہو گا۔بعض لوگو ںنے لَایُؤَاخِذُ کے معنے لَا بَاْسَ بِہٖ یالَاحَرَجَ فِیْ ذٰلِکَ کے کئے ہیں کہ ا س میں کوئی حرج نہیں۔