تفسیر کبیر (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 47 of 644

تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 47

َنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس جگہ سے بنی اسرائیل نے سمندر کو پار کیا تھا وہ بہت چھوٹا علاقہ تھا۔کیونکہ اگر وہ لمبا علاقہ ہوتا تو ایک طرف کھڑے ہوئے درمیان میں ہونے والے واقعہ کو وہ دیکھ نہ سکتے تھے اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ خلیج سویز کے انتہائی شمالی حصہ کا پھیلاؤ کل ۲،۳ میل ہے۔اگر اس کے نصف میں فرعون کی غرقابی کا مقام تصوّر کیا جائے تو صرف چھ سات سَو گز پر بنی اسرائیل کھڑے تھے اور ان کی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے تھے۔معلوم ہوتا ہے فرعون اور اس کے کچھ ساتھی تیرنا نہ جانتے تھے۔یا یہ کہ شام کا وقت تھا جلد ہی اندھیرا ہو گیا اور وہ راستہ بھول کر کھلے سمندر کی طرف بڑھنے لگ گئے اور اس میں غرق ہو گئے۔نپولین کے محولہ بالا واقعہ میں بھی اسی طرح ہوا تھا۔شام کا وقت قریب تھا۔جب وہ اور اس کے ساتھی سمندر کے خشک شدہ حصہ میں داخل ہوئے۔ابھی پھر ہی رہے تھے کہ مدّ کا وقت آ گیا۔اور چونکہ خشکی کی طرف جھیلیں تھیں۔سمندر کا پانی جھیلوں کے پانی سے مل گیا اور جہت کا اچھی طرح معلوم کرنا مشکل ہو گیا اور اس امر کا خوف پیدا ہو گیا کہ بجائے کنارے کی طرف جانے کے نپولین اور اس کے ہمراہی گہرے سمندر میں جا کر غرق ہو جائیں۔اس پر نپولین نے اپنے ہمراہیوں کو اِس + شکل پر چلنے کا حکم دیا۔جس طرف کے آدمی پانی گہرا پاتے وہ اس طرف سمٹ آتے تھے جدہر کے لوگ پانی تھوڑا بتاتے تھے اور پھر نئی جگہ پر یہی شکل بنا لیتے تھے اِسی طرح کرتے کرتے آخر انہیں کنارہ مل گیا۔نپولین ریت پر آکر لیٹ گیا اور بے ساختہ اس کے منہ سے نکلا کہ اگر آج میں غرق ہو جاتا تو ساری عیسائی دنیا شور مچا دیتی کہ یہ بھی ایک فرعون تھا جو سمندر میں غرق ہو گیا۔وَ اِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰۤى اَرْبَعِيْنَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ اور (اس وقت کو بھی یاد کرو) جب ہم نے موسیٰ ؑسے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے اس کے چلے جانے کے بعد الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ۰۰۵۲ ظلم سے کام لیتے ہوئے بچھڑے کو( معبود) بنا لیا۔حَلّ لُغَات۔ظٰلِمُوْنَ۔ظَلَمَ سے اسم فاعل ظَالِمٌ آتا ہے۔اَلظّٰلِمُوْنَ اور اَلظَّالِمِیْنَ اس کی جمع ہیں۔ظَلَمَ فُـلَانٌ ظُلْمًا وَظَلْمًا کے معنے ہیں وَضَعَ الشَّیْءَ فِیْ غَیْرِ مَوْضِعِہٖ کسی چیز کا بے محل اور بے موقع استعمال کیا نیز ظَلَمَ فُـلَانًا کے معنے ہیں فَعَلَ لَہُ الظُّلْمَ اس پر ظلم کیا۔ظَلَمَ فُـلَانٌ حَقَّہٗ: نَقَصَہٗ اِیَّاہُ اُس کو