تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 333
یہ ہُد ہُد ادومی بادشاہوں کی نسل میں سے تھا اور حضرت داؤد ؑ کے وقت مصر بھاگ گیا تھا مگر سلیمان ؑ کے تخت نشین ہونے پر پھر واپس آگیا اور اُس نے آپ کے خلاف سازشیں شروع کر دیں۔پھر لکھا ہے: ’’اور خدا نے اِلیدع کے بیٹے رزون کو بھی اُبھارا کہ سلیمان کا مخالف ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اُس نے اپنے پاس لوگ جمع کر لئے اور جب داؤد نے ضوباہ والوں کو قتل کیا تو وہ ایک فوج کا سردار ہو گیا۔اور و ہ دمشق جا کر وہیں رہنے اور دمشق میں سلطنت کرنے لگے۔‘‘ ’’اور صرید ہ کے افرائیمی نباط کا بیٹا یر بعام جو سلیمان کا ملازم تھا اور جس کی ماں کا نام جو بیوہ تھی صروعہ تھا اُس نے بھی بادشاہ کے خلاف اپنا ہاتھ اٹھایا۔‘‘ اِن حوالوں سے ظاہر ہے کہ آپ کے خلاف کئی اندرونی دشمن پیدا ہو گئے تھے۔اسی طرح یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اُن کی طرف سے آپ کے خلاف خفیہ سازشیں بھی ہوتی تھیں۔چنانچہ ۲۔تواریخ باب ۱۰ آیت ۲تا۴میں لکھا ہے : ’’اور ایسا ہوا کہ جب نباط کے بیٹے یربعام نے جو مصر میں تھا کہ وہاں سلیمان بادشاہ کے آگے سے نکل بھاگاتھا یہ سُنا تو یربعام مصر سے پھر آیا اور لوگوں نے بھیج کر اُسے بلایا۔سو یربعام اور سارے اسرائیلی آئے اور رحبعام سے ہمکلام ہوئے اور بولے کہ تیرے باپ نے ہم پر بھاری جؤا رکھا۔سو اب تو اس سنگین خدمت کو اور اس بھاری جوئے کو جو تیرے باپ نے ہم پر رکھا کچھ ہلکا کر تو ہم تیری خدمت کریں گے‘‘۔اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان ؑ کی وفات کے ساتھ ہی بنی اسرائیل نے آپ کے خطرناک دشمن یربعام کو مصر سے بُلا بھیجا اور آپ کے بیٹے کے تخت نشین ہونے سے پہلے ہی اس سے بعض مطالبات منظور کروانے چاہے اور اپنی اطاعت کو اُن مطالبات کی منظوری کے ساتھ مشروط قرار دیا۔بائیبل سے ایک اور بات یہ بھی معلوم ہوتی ہے کہ اُن میں خفیہ علامتیں بھی مقرر تھیں۔چنانچہ ۱۔سلاطین باب ۱۱ آیت ۲۹ تا ۳۲ میں لکھا ہے :۔’’اور ایسا ہو اکہ یربعام ایک بار یروشلم سے باہر گیا۔اس وقت سیلانی اخیاہ نبی نے اُسے راہ میں پایا۔اور وہ ایک نئی چادر اوڑھے ہوئے تھا۔یہ دونوں میدان میں اکیلے تھے۔سو اخیاہ نے اُس نئی