تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 306
زمین کو فراش بنانے کے یہ معنی ہیں کہ اس کو ایسا بنایا ہے کہ وہ ہموار اور درست ہے اور اس طو رپر اُٹھا ہوا نہیں بنایا کہ اس پر آرام حاصل نہ ہو سکے وَالْفَرْشُ مَایُفْرَشُ مِنَ الْاَنْعَامِ اَیْ یُرْکَبُ اورفرش ایسے چار پایوں کو بھی کہتے ہیں جن پر سواری کی جاتی ہے۔(المفردات) بِنَاءٌ۔اَلْبِنَاءُ بَنَی (یَبْنِیْ) کا مصدر ہے اور اس کی جمع اَبْنِیَۃٌ آتی ہے۔کہتے ہیں۔بَنَاہُ یَبْنِیْہِ ( بَنْیًا وَبِنَاءً ) نَقِیْضُ ھَدَمَہٗ یعنی کسی مکان کو بنایا اور جب بَنَی الْاَرْضَ کہیں تو معنے ہوں گے بَنَیٰ فِیْہَا دَارًا اَوْ نَحْوَھَا کہ کسی رقبۂ زمین میں کوئی مکان بنایا (اقرب) اَلْبِنَاءُ اِسْمٌ لِمَا یُبْنیٰ بِنَائً لفظ بناء ہر اُس چیز کے لئے بولا جائے گا جو بنائی جاوے (مفردات)۔وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ۔اَلسَّمَاءُ کے معنی یہاں بادل کے ہیں۔یعنی بادلوں سے پانی اُتارا۔مزید تشریح کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۲۰۔اَخْرَجَ۔نکالا۔پیدا کیا (مفردات) اَلثَّمَرَاتُ۔اَلثَّمَرَۃُ کی جمع ہے اور اَلثَّمَرَۃُ کے معنے ہیں حِمْلُ الشَّجَرِ یعنی درخت کا پھل (اقرب) مفردات میں ہے اَلثَّمَرُ اِسْمٌ لِکُلِّ مَایُتَطَعَّمُ مِنْ اَحْمَالِ الشَّجَرِ کہ درختوں کے ان پھلوں کو جن کو کھانے کے کام میں لایا جاتا ہے ثَـمَرٌ کہتے ہیں۔رِزْقًا کی تشریح کے لئے دیکھو حَلِّ لُغات سورۃ البقرۃ آیت۴۔اَنْدَ ادًا۔اَنْدَ ادًا نِدٌّ کی جمع ہے اور اَلنِّدُّ کے معنے ہیں اَلْمِثْلُ۔مثل۔ہم رتبہ وَلَایَکُوْنُ اِلَّا مُخَالِفًا لفظ نِدٌّ کا استعمال صرف اس نظیر اور مشابہ کے لئے ہوتا ہے جو مخالف ہو اور مَالَہٗ نِدٌّ کے معنے ہیں مَالَہٗ نظِیْرٌ کہ اس کا کوئی مثل او رہم رتبہ نہیں (اقرب) نِدُّ الشَّیْ ءِ مُشَارِکُہٗ فِی الْجَوْھَرِ وَمِثْلُہٗ مُشَارِکُہٗ فِیْ أَیِّ شَیْ ءٍ کَانَ کسی چیز کا نِدّ وہ ہوتا ہے جو اس کے جوہر میں شریک ہو اور مثل اس پر بولتے ہیں جو اپنے ممثل کی کسی بات میں شریک ہو یعنی ندّ خاص ہے اور مثل عام ہے۔اور ان دونوں میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہے۔نیز نِدُّ الشَّیْءِ کے معنے ہیں مَایَسُدُّ مَسَدَّہٗ جو کسی چیز کے قائم مقام ہو سکے۔قَالَ ابْنُ الْاَ ثِیْرِ ھُوَ مِثْلُ الشَّیْ ءِ الَّذِیْ یُضَادُّہٗ فِیْ اُمُوْرِہٖ وَیُنَادُّہٗ اَیْ یُخَالِفُہٗ ابن اثیرفرماتے ہیں کہ ند کسی چیز کے اُس مثیل پر بولیں گے جو اس کے جملہ امور کے مخالف ہو۔(تاج العروس) تفسیر۔آیت ھٰذا میں پہلی آیت کے مضمون کی تکمیل اس آیت میں پہلی آیت کے