تفسیر کبیر (جلد ۱۵) — Page 5
نے بھی اپنی عمر گذار لی ہے اور قرآ ن کریم کا نزول بھی ختم ہو رہا ہے یعنی آپؐبھی عمر کے خاتمہ پر ہیں اور قرآن کریم بھی خاتمہ پر ہے۔اب تم دیکھو کیا قرآن کریم اپنے اندر غیر معمولی وسعتِ مضامین رکھتا ہے یا نہیں؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق تم خیال کرتے تھے کہ یہ ابتر ہیں۔اب دیکھو کیا آپ کے وجود نے اپنے آپ کو پھیلایا ہے یا نہیںاور جہاں تک آپؐکے اخلاق فاضلہ کا تعلق ہے آپؐنے ان کے اندر کامیابی حاصل کی ہے یا نہیں۔اب بتاؤ کہ آپؐکو کوثر مل گیا یا نہیں ملا؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ کیا آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے متعلق کچھ بتا سکتی ہیں آپ کے اخلاق کیسے تھے؟تو حضرت عائشہؓ نے جواب میں فرمایا کَانَ خُلُقُہُ کُلُّہُ الْقُرْاٰنُ (الطبقات الکبرٰی لابن سعد ذکر صفۃ اخلاق رسول اللہ ) کہ مجھے آپؐکے اخلاق بتانے کی کیا ضرورت ہے قرآن کریم پڑھو اس سے تمہیں آپؐکے اخلاق کا پتہ لگ جائے گا۔قرآن کریم نے جہاں حکم دیا ہے کہ یوں کرنا چاہیے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے اور قرآن کریم نے جس امر سے منع کیا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ کام نہیں کیا کرتے تھے قرآن کریم پڑھو اسی سے آپ کے اخلاق کا پتہ لگ جائے گا۔قرآن کریم اگر کہتا ہے کہ نمازیں پڑھو تو سمجھ لو کہ آپ نمازیں پڑھا کرتے تھے۔قرآن کریم اگر کہتا ہے کہ روزے رکھو تو سمجھ لو کہ آپ روزے رکھا کرتے تھے قرآن کریم اگرصدقہ و خیرات کا حکم دیتا ہے تو سمجھ لو کہ آپ صدقہ و خیرات دیاکرتا کرتے تھے۔قرآن کریم اگر نرمی کا حکم دیتا ہے تو سمجھ لو کہ آپ نرمی کیا کرتے تھے۔قرآن کریم اگر حکم دیتا ہے کہ مجرم کو ایسی سزا دو جس سے اس کی اصلاح ہو جائے تو سمجھ لو کہ آپ مجرم کو سزا اسی شکل میں دیا کرتے تھےکہ اس کی اصلاح ہو جائے۔قرآن کریم اگر حکم دیتا ہے کہ قصوروں کو معاف کردو توسمجھ لو کہ آپ لوگوں کے قصور معاف کر دیا کرتے تھے۔آپ کی تاریخ پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ کے سوانح بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ کی سیرت بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔قرآن کریم آپ کی مکمل تصویر ہے۔گویا قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو موتی ہیں جو ایک ہی سیپ سے توأم نکلے ہیں جیسے توأم بچے ہوتے ہیں ان کی شکلیں ایک جیسی ہو نے کی وجہ سے بعض دفعہ وہ الگ الگ پہچانے تک نہیں جاتے ان کی پیدائش کے وقت ڈاکٹر ان پر نشان لگا دیتے ہیں تا معلوم ہو کہ کون سا بچہ پہلے پیدا ہوا ہے اور کون سا بچہ بعد میں پیدا ہوا ہے یہی حال قرآن مجید اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ایک کو دیکھو اور دوسرے کو پہچان لو۔اور دوسرے کو دیکھو تو پہلے کو پہچان لو۔حضرت عائشہؓ کے قول کے بھی یہی معنے ہیں کہ قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گویا جڑواں بچے ہیں، ایک ہی سیپ کے دو موتی ہیں۔قرآن کریم کو دیکھنا ہو تو