تفسیر کبیر (جلد ۱۵) — Page 329
کے متعلق یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ جیسا کہ حل لغات میں لکھا جا چکا ہے۔رُؤْیَت کا لفظ صرف آنکھ سے دیکھنے پر استعمال نہیں ہوتا۔بلکہ یہ دل سے کسی چیز کو پا لینے یا اس کا علم حاصل کر لینے پر بھی بولا جاتا ہے۔اور اسی طرح کشفاً کسی چیز کو دیکھنے پر بھی استعمال ہوسکتا ہے۔نیز عربی محاورہ میں یقینی اور قطعی خبر کو بھی دیکھنے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے۔اَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِ ( الفیل:۲ ) یعنی اے محمد رسول اللہ کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اصحاب الفیل کے ساتھ تیرے رب نے کیا کیا۔حالانکہ یہ واقعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے بھی ایک سال پہلے ہوا تھا تو گویا یہاں پختہ علم کے لئے رَاَیْتَ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔پس رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًا کے معنے یہ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اس کی فتوحات آجانے کے بعد جس طرح لوگوں نے جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا ہے یہ نظارہ اللہ تعالیٰ تجھ کو کشفاً دکھا دے گا۔یا اس کے آثار پیدا کر کے یہ یقین تیرے دل میںپیدا کر دے گا کہ اسلام غالب ہو کر رہے گا۔فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًاؒ۰۰۴ پس اس وقت تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ ( ساتھ ) اس کی پاکیزگی ( بھی ) بیان کرنے میں مشغول ہو جائیو اور اس سے ( اپنی قومی تربیت کی کوتاہیوں پر ) پردہ ڈالنے کی دعا کیجئیو۔وہ یقیناً اپنے بندے کی طرف رحمت کے ساتھ لوٹ لوٹ کر آنے والا ہے۔حلّ لُغات۔سَبِّحْ سَبِّحْ سَبَّحَ سے امر کا صیغہ ہے اور سَبَّحَ اللّٰہَ کے معنے ہیں نَزَّھَہٗ یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات کو تمام معائب اور برائیوں سے پاک قرار دیا (اقرب) فَسَبِّحْ کے معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو ہر قسم کے معائب اور نقائص سے پاک قرار دے دو۔اِسْتَغْفِرْہُ۔اِسْتَغْفِرْہُ۔اِسْتَغْفَرَ غَفَرَ سے باب استفعال کا صیغہ ہے اور غَفَرَ الشَّیْءَ غَفْرًا کے معنے ہوتے ہیں سَتَرَہٗ۔کسی چیز کو ڈھانپ دیا۔اور جب غَفَرَ الْمَتَاعَ فِی الْوِعَاءِ کہیں تو معنے ہوں گے اَدْخَلَہٗ وَسَتَرَہٗ کہ سامان کو تھیلے یا ٹرنک میں رکھ کر محفوظ کر دیا اور غَفَرَ اللہُ لَہٗ ذَنْبَہٗ کے معنے ہوتے ہیں۔غَطَّی عَلَیْہِ وَعَفَا عَنْہُ۔اس کے قصور کو ڈھانپ دیا اور اس کی کمزوری پر پردہ ڈال دیا۔تا کہ لوگوں کو نظر نہ آئے۔(اقرب) مفردات میں ہے کہ اَلْغَفْرُ کے معنے ہیں اِلْبَاسُ مَا یَصُوْنُہٗ عَنِ الدَّنَسِ کہ جب کسی چیزکو مَیل اور گرد سے