تفسیر کبیر (جلد ۱۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 652

تفسیر کبیر (جلد ۱۳) — Page 410

اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ۰۰۹ تیرے رب ہی کی طرف یقیناً لو ٹ کر جانا ہے۔تفسیر۔یہاں مفسرین نے بالعموم رَبِّكَ کے متعلق لکھا ہے کہ اس میں ضمیر انسان کی طرف پھیری گئی ہے (روح المعانی زیر آیت اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰى، تفسیر کبیر امام رازی زیر آیت اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰى) مگر میرے نزدیک یہاں رَبِّكَ سے وہی رب مراد ہے جس کا اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَ میں ذکر آتا ہے اور جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیا۔فرماتا ہے یہ انسان اپنے آپ کو مستغنی کس طرح سمجھ سکتا ہے جبکہ واقعہ یہ ہے کہ انہوں نے آخر تیرے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف ہی جانا ہے تو پھر وہی بتاسکتا ہے کہ وہاں کن اعمال کی ضرورت ہے، یہ لوگ اپنی عقل سے وہاں کے حالات کس طرح معلوم کر سکتے ہیں؟ آخر یہ ایک موٹی بات ہے کہ اگر ایک شخص انگلستان جانا چاہتا ہے تو اسی شخص سے وہاں کے حالات دریافت کرے گا جو انگلینڈ سے واپس آچکا ہوگا۔وہ اس کے پاس جائے گا اورکہے گا کہ میں انگلینڈ جانا چاہتا ہوںمگر مجھے علم نہیں کہ وہاں کی آب و ہوا کیسی ہے وہاں مجھے کیسے کپڑوں کی ضرورت ہے، کتنا روپیہ مجھے ساتھ لے جانا چاہیے کیا کیا باتیں مجھے سفر میں ملحوظ رکھنی چاہئیں۔آپ چونکہ انگلینڈ میں رہ چکے ہیں اور وہاں کے حالات سے آپ کو ذاتی طور پر واقفیت ہے اس لئے آپ مجھے بتائیںکہ وہاں کی آب و ہوا کے لحاظ سے مجھے کیسے کپڑوں کی ضرورت ہے۔آیا سرد کپڑے میں اپنے ساتھ لے جائوں یا گرم اور اگر گرم لے جائوں تو وہ کس قدر گرم ہونے چاہئیں۔کیونکہ محض ٹھنڈک یا سردی کے ذکر سے یہ پتہ نہیں لگ سکتاکہ وہاں کس قسم کی سردی پڑتی ہے۔خفیف پڑتی ہے یا شدید۔میں ۱۹۲۴ء میں جب انگلستان سے واپس آیا ہوں اس وقت نومبر کا مہینہ تھا اور نومبر کے دنوں میں یہاں بہت معمولی سردی ہوتی ہے مگر انگلستان میں جس قدر سردی پڑتی ہے اس کی شدت کا اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ ایک دن اکتوبر کے مہینہ میں رات کے گیارہ بجے میں بند موٹر میں سفر کر رہا تھا اور میری حالت یہ تھی کہ میں نے گرم بنیان پہنی ہوئی تھی اس پر گرم کرتہ تھا اس پر گرم صدری تھی اس کے اوپر گرم کوٹ تھا پھر اس کے اوپر اوورکوٹ تھا اور اوور کوٹ بھی ہندوستان کا نہیں بلکہ وہ جو انگلستان کے لئے بنوایا گیا تھا اور جو ہندوستانی اوور کوٹ سے دوگنا تگنا موٹا ہوتا ہے مگر اتنے گرم کپڑوں کے باوجود اور پھر بند موٹر میں سفر کرنے کے باوجود مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مجھ پر کوئی کپڑا نہیں یہ تو انگلستان کی سردی کا حال ہے۔اس کے بعد آر کٹک میں چلے جائوتو وہاں انگلستان سے بھی زیادہ ٹھنڈ ہوگی۔اس کے مقابل میں امریکہ کے