تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 415

نقصان پہنچا سکیں وہاں تھوڑا نقصان پہنچاتے ہیں اور جہاں بس چلے وہاں زیادہ نقصان پہنچا دیتے ہیں۔پس الَّذِيْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُوْنَ۔وَاِذَا کَالُوْھُمْ اَوْوَّزَنُوْھُمْ یُخْسِرُوْنَ کے معنے یہ ہوئے کہ جب انہوں نے لوگوں سے اپنا کوئی حق لینا ہوتا ہے تو چھوٹا نقصان نہیں اٹھاتے لیکن جب دینے کا سوال آئے تو اگر چھوٹا نقصان پہنچا سکیں تو چھوٹا نقصان پہنچا دیتے ہیں اور اگر بڑا نقصان پہنچا سکیں تو بڑا نقصان پہنچا دیتے ہیں۔پس ان معانی کی جو فطرتی ترتیب ہے اُس کے لحاظ سے اِکْتَالُوْا کے بعد اِتَّزَنُوْا کا حذف مطابق بلاغت تھا لیکن کَالُوْھُمْ کے بعد وَزَنُوْا کا لفظ حذف کرناخلاف اصولِ بلاغت تھا۔اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓىِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ۰۰۵لِيَوْمٍ عَظِيْمٍۙ۰۰۶ کیا یہ (لوگ) یقین نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے اس عظیم الشان وقت (کا فیصلہ دیکھنے) کے لئے تفسیر۔فرماتا ہے اب تو یہ قومیں ایک دائرہ میں بیٹھی ہوئی ہیں اور یوں سمجھتی ہیں کہ دُنیا کی کوئی طاقت اُن کا کچھ بگاڑ ہی نہیں سکتی۔لیکن ایک دن آئے گا جب ایک دوسری قسم کا بعث ہو گا۔لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ سے مراد۔لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ سے قیامت بھی مراد ہو سکتی ہے اور وہ دن بھی اس سے مراد ہو سکتا ہے جب موجودہ دَور کا نتیجہ نکلے گا۔درحقیقت ہر قوم کا الگ الگ دَور ہوتا ہے اور ہر دَور کی الگ الگ قیامت ہوتی ہے بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ سے مراد لِـحِسَابِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ہے یعنی یوم عظیم کے حساب کے لئے۔يَّوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۷ جس وقت (تمام) لوگ سب جہانوں کے رب (کا فیصلہ سننے) کے لئے کھڑے ہوں گے۔تفسیر۔دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جس نے ترقی کی ہو اور پھر اس پر ایک محاسبہ کا دن نہ آیا ہو مگر عجیب بات یہ ہے کہ جس طرح افراد کو اپنی موت بھولی ہوئی ہوتی ہے اسی طرح اقوام اپنی موت کے دن سے غافل اور بے پرواہ ہوتی ہیں دنیا میں سب سے زیادہ یقینی اور قطعی چیز اگر کوئی ہے تو وہ موت ہے مگر موت ہی انسان کو سب سے زیادہ بھولی ہوئی ہوتی ہے ہر شخص جانتا ہے کہ اُس کا باپ مرا۔اُس کا دادا مرا۔اُس کا پڑدادا مرا ہر شخص جانتا ہے کہ اُس کا فلاں فلاں رشتہ دارمر چکا ہے اور جو باقی ہیں وہ بھی ایک دن مر جائیں گے مگر پھر سب سے زیادہ اگر کسی چیز سے وہ