تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 426

کر لے گا وہ بہت سی بدیوں سے بچ جائے گا۔اورخدا تعالیٰ کامعاملہ بھی اس سے محبت او رپیار کاہوجائے گا۔اسی وجہ سے اسلام نے تما م اجتماعات میں ذکر الٰہی اورعبادت پر بڑازوردیاہے۔چنانچہ دیکھ لوہم حج کے لئے جاتے ہیں۔تووہاں بھی ذکر الٰہی ہوتاہے۔عیدین میں جاتے ہیں تووہاں بھی ذکرالٰہی ہوتاہے۔شادی اوربیاہ کے لئے جاتے ہیں تووہاں بھی ذکرالٰہی ہوتاہے۔جنازہ کے لئے جاتے ہیں تووہاں بھی ذکر الٰہی ہوتاہے۔گویاہمارے سب اجتماعوں کو بابرکت بنانے کا نسخہ رسول کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بیان فرمایا ہے کہ ان میں ذکر الٰہی اورعبادت زیادہ کی جائے۔اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس مجلس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتاہے خدا تعالیٰ کے فرشتے اس میں اترآتے ہیں۔پس مومن کافرض ہے کہ وہ اپنے اوقات کو اس طرح صرف کر ے کہ ذکرالٰہی اس کی زبان پر جاری ہو اور نمازوں میں اسے شغف اور رغبت ہو۔ذکرالٰہی کرناگویا سوچ آن SWITCH ON کرناہے سوچ آن SWITCH ON کردیاجائے تو روشنی پیداہوجاتی ہے اوراگر سوچ آنSWITCH ON نہ کیاجائے توپھر اندھیراہی رہتا ہے۔اسی طرح اگر ذکرالٰہی نہ کیاجائے تو طبیعت روشن نہیں ہوتی۔پس اپنے اندر ذکر الٰہی کی عادت پیداکرو تا خدا سے تمہاراتعلق بڑھ جائے۔تمہارے اندرہمت پیداہوجائے تمہاری نظروں میں تاثیر پیداہوجائے اوردشمن کے دلوں میں بھی تمہارارعب بیٹھ جائے۔اوردشمن خود بول اٹھے کہ یہ لوگ واقعی روحانیت کے پتلے ہیں۔وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا اوراہل کتاب سے کبھی بحث نہ کرو مگراعلیٰ اورمضبوط دلیل کے ساتھ۔سوائے ان لوگوں کے جوان میں سے ظلم کرنے الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِيْۤ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَ والے ہوں (ان کو الزامی جواب دے سکتے ہو)اوران سے کہو کہ جو ہم پر نازل ہواہے ہم اس پر بھی ایمان لاتے ہیں اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ۰۰۴۷ اورجوتم پر نازل ہواہے اس پر بھی۔اورہماراخدااور تمہاراخداایک ہے۔اورہم اس کے فرمانبردار ہیں۔تفسیر۔چونکہ قرآنی تبلیغ کے بڑے مخاطب یہوداورعیسائی ہی ہوسکتے تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اُتْلُ مَآاُوْحِیَ اِلَیْکَ مِنَ الْکِتٰبِ کاحکم دینے کے بعد اہل کتاب کاخصوصیت سے ذکرکیا اورفرمایاکہ جب تم قرآن ان کے