تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 37

اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وہ لوگ جو اُخروی زندگی پر ایمان نہیں لاتے۔ہم نے ان کے اعمال کو ان کے لئے خوبصورت فَهُمْ يَعْمَهُوْنَؕ۰۰۵اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ کرکے دکھا یا ہے پس وہ بہکے بہکے پھرتے ہیں۔ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا اور وہ اخروی زندگی وَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ۰۰۶ میں سب سے زیادہ گھاٹاپانے والے ہوں گے۔حلّ لُغَات۔یَعْمَھُوْنَ۔یَعْمَھُوْنَ عَمَہَ سے نکلاہے اور عَمَہَ یَعْمَہٗ عَمَھًا وَعُمُوْھِیَۃً وَعَمَھَانًا کے معنے ہوتے ہیں تَرَدَّدَفِی الضَّلَالِ وَتَحَیَّرَ فِیْ مُنَازَعَۃٍاَوْ طَرِیْقٍ۔گمراہی میں بھٹکا پھر ا اور کسی جھگڑے میں یاراستہ میں حیران ہوگیا۔یعنی پوری طرح سمجھ نہ سکا کہ اپنے حق میں کیا دلیل دے اورکس راستہ کو اختیار کرے۔علامہ زمخشری اپنی کتا ب ’’ کشاف ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ عَمَہَ کا لفظ بھی عَمٰی کی طرح ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ یاء کے ساتھ جو عَمٰی ہے وہ آنکھوں کی بینائی کے فقدان اورعقل کی بینائی کے فقدان میں مشترک طورپر استعمال ہوتاہے وَالْعَمَہُ خَاصٌّ بِالْبَصِیْرَۃِ اور عَمِہَ جو ھ کے ساتھ ہوتاہے وہ عقل کی بینائی کے ساتھ مخصوص ہے۔گویا اہل عرب یہ کبھی نہیں کہتے کہ فلاں شخص اَعْمَہَ الْعَیْنُ ہے(اقرب)مزید تفصیل کے لئے دیکھیں تفسیر کبیر سورۃ یونس آیت ۱۲۔تفسیر۔فرماتا ہے۔وہ لوگ جو اُخروی زندگی پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے اعمال ان کو خوبصورت کرکے دکھائے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بر ے اعمال کو بھی اچھا سمجھ رہے ہیں اور گمراہی میں بہکتے پھرتے ہیں۔اس آیت میںاللہ تعالیٰ نے کفار کی بدعملی اور ان کے انکار کی بنیادی وجہ آخرت کا انکار قرار دیا ہے اوربتایاہے کہ چونکہ یہ لوگ کسی جزاسزاکے قائل نہیں اس لئے انہیں اپنے اعمال کے متعلق کبھی فکرپیدا نہیں ہوتااورنہ صداقت پر غور کرنے اور اپنے اعمال و کردار کا جائزہ لینے کا انہیں کبھی احساس ہوتاہے۔اگر انہیں یقین ہوتاکہ ہمیں ایک روز اپنے اعمال کی جواب دہی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضرہوناپڑے گااورہمارے ناپسندیدہ اعمال ہمیں گرفت میں لے آئیں گے توان کا رویہ بالکل اَورہوتااوران کے اند رمتانت اور سنجیدگی کے جذبات نمایاںہوتے۔مگر اب چونکہ گرفت کا احساس ان کے اند رنہیں پایاجاتا اس لئے ان کے دل ایسے غبی ہوگئے ہیں کہ وہ اپنے نا رواافعال میں