تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 318

کوئی اعتراض نہیں کہ ایک ہی وقت میں اس کاچہرہ مختلف آثار کیونکر ظاہرکررہاہے۔پھر فرماتا ہے لَہُ الْحُکْمُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ تم اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کرکہاں جاسکتے ہوبادشاہت بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔اورپھر تم سب نے مرکر پیش بھی اسی کے حضور ہوناہے۔اورجب یہ حالت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سواہرچیز نے فناہوناہے۔صرف وہی چیز باقی رہے گی جس کی طرف اللہ تعالیٰ کی توجہ ہوگی اور تمام بادشاہت بھی اسی کے قبضہ میں ہے توپھر مشرکوں سے ڈرنے کاکیافائدہ ؟ جب فناہوناہے توپھر اس ذات کے ساتھ انسان کیوں تعلق پیدانہ کرے جس کی توجہ سے انسان کو دائمی اورابدی زندگی مل سکتی ہے اورمرنے کے بعد انسان ہمیشہ کاسکھ پاسکتاہے۔