تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 279 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 279

طرف سے ہوتاہے اورپھر اس کی رحیمیت تھوڑی سی نیکیوںکو بطور بیج کے قبول کرکے بڑھاتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کے نبیوں کاانکار کرنے والے اورجہنم میں اپنے اعمال کی سزابھگتنے والے بھی اس کی رحیمیت کے نتیجہ میں آخر دوزخ سے نکل آئیں گے اورخدا تعالیٰ انہیں اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹ لے گا۔غرض اللہ تعالیٰ ہی اول ہے او راللہ تعالیٰ ہی آخر ہے۔اورایک مومن اس کے گرد اس طرح چکرکاٹ رہاہوتاہے جیسے حاجی حج کے ایام میں حجرِاسود کے گرد طواف کرتے ہیں اورجہاں سے وہ چلتے ہیں وہیں آکر اپنا چکر ختم کرتے ہیں۔اسی طرح انسان خدا تعالیٰ کے ارد گرد چکرلگارہاہے اور وہیں سے اس کی ابتداء ہوتی ہے اور وہیں آخر میں جاکرگرتاہے۔جیسے نہریں دریاسے نکلتی ہیں اورپھر دریامیں ہی جاپڑتی ہیں یاجیسے رہٹ ایک طرف سے کنوئیں سے پانی نکالتاجاتاہے اوردوسری طرف پھر کنوئیں میں ڈوبناشروع ہو جاتا ہے یہی حال مومن کاہے۔وہ خدا تعالیٰ سے نکلتااورپھر خدا تعالیٰ کی طرف واپس چلاجاتاہے اورہرحالت میں اس کی زبان پر اللہ تعالیٰ کی حمد اوراس کی تعریف ہی جاری ہوتی ہے۔اسی طرح لَهُ الْحَمْدُ فِي الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ میں ایک یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ کی تعریف ہوگی او رآخری زمانہ میں بھی جبکہ یاجوج وماجوج نکلیں گے اوران کو زیرکیاجائے گا خدا تعالیٰ کی تعریف ہوگی۔اوراس کی بادشاہت دنیا میں قائم کردی جائے گی۔قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيْكُمُ الَّيْلَ سَرْمَدًا اِلٰى توان سے کہہ۔مجھے بتائو تو سہی اگراللہ (تعالیٰ )تمہارے لئے قیامت کے دن تک رات کو لمباکردے تو يَوْمِ الْقِيٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ يَاْتِيْكُمْ بِضِيَآءٍ١ؕ اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ۰۰۷۲ اللہ کے سوا اَورکو ن ہے جوتمہارے پاس روشنی لائے گا؟ کیاتم سنتے نہیں۔حلّ لُغَات۔سَرْمَدًا۔اَلسَّرْمَدُ کے معنے ہیں اَلدَّائِمُ۔دائمی۔اَلطَّوِیْلُ مِنَ اللَّیَالِیْ یُقَالُ لَیْلٌ سَرْمَدٌ۔طویل یعنی لمبی رات۔اَلسَّرْمَدِیُّ: مَالَااَوَّلَ لَہٗ وَلَااٰخِرَ۔سرمدی اس کو کہتے ہیں جس کی ابتداء اور انتہانہ ہو۔(اقرب) تفسیر۔فرمایا۔اے محمدؐرسول اللہ! تُوان مشرکین سے کہہ دے کہ رات بے شک ایک فائدہ بخش چیز ہے لیکن اگررات کو خدا تعالیٰ قیامت تک کے لئے لمباکردے تو خدا تعالیٰ کے سوااَورکون ہے جو تمہارے لئے سورج