تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 218 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 218

اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسْقُوْنَ١ٞ وَ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمُ امْرَاَتَيْنِ پلارہے تھے۔اوران سے پیچھے ہٹ کر کھڑی دوعورتیں دیکھیں جواپنے جانوروں کو (ہجوم سے پرے) تَذُوْدٰنِ١ۚ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا١ؕ قَالَتَا لَا نَسْقِيْ حَتّٰى يُصْدِرَ ہٹارہی تھیں۔موسیٰ نے ان سے کہا تم دونوں کو کیا اہم کام درپیش ہے۔اس پر دونوں عورتوں نے کہا۔الرِّعَآءُ١ٚ وَ اَبُوْنَا شَيْخٌ كَبِيْرٌ۰۰۲۴فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰۤى ہم پانی نہیں پلاسکتیں جب تک کہ دوسرے چرواہے چلے نہ جائیں اورہماراباپ بہت بوڑھا ہے (اس لئے ہمارے اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّيْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ ساتھ نہیں آسکا)پس اس نے ان دونوں کی خاطر (جانوروںکو)پانی پلایا۔پھر ایک سایہ کی طرف ہٹ گیا۔پھر کہا فَقِيْرٌ۰۰۲۵فَجَآءَتْهُ اِحْدٰىهُمَا تَمْشِيْ عَلَى اسْتِحْيَآءٍ١ٞ۔اے میرے رب! اپنی بھلائی میں سے جوکچھ تُو مجھ پرنازل کرے۔میں اس کا محتاج ہوں۔اس کے بعد ان قَالَتْ اِنَّ اَبِيْ يَدْعُوْكَ لِيَجْزِيَكَ اَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا١ؕ دونوں لڑکیوں میں سے ایک چلتی ہوئی آئی اوروہ شرمارہی تھی۔اوراس نے کہا۔میراباپ تجھے بلاتاہے تاکہ تجھے فَلَمَّا جَآءَهٗ وَ قَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ١ۙ قَالَ لَا تَخَفْ١۫ٙ ہماری جگہ پر (جانوروں کو)پانی پلانے کا اجرعطاکرے۔پس جب وہ اس (یعنی لڑکیوں کے باپ) کے پاس آیا نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ۰۰۲۶ اوراس کے آگے (اپنا)ساراواقعہ بیان کیا تواس نے کہا۔ڈر نہیں۔تواب ظالم قوم کے پنجہ سے نجات پاگیا ہے۔حل لغات۔تَذُوْدٰنِ :تَذُوْدٰنِ ذَادَ یَذُوْدُ (ذَوْدًاوذِیَادًا) سے مضارع تثنیہ مؤنث غائب کاصیغہ ہے اور ذَادَ کے معنے ہیں طَرَدَہٗ وَدَفَعَہٗ۔اسے دھتکارااورہٹایا(اقرب) پس تَذُوْدٰنِ کے معنے ہوں گے۔وہ دونوں