تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 151
ہمیں دوبار ہ زندہ کیاجائے گا۔بیشک ہمیں اورہمارے گذشتہ آبائواجداد کوبھی اس سے پہلے ایسے ہی وعدے دیئے جاتے رہے ہیں مگرہم تو سمجھتے ہیں کہ ایساکبھی نہیں ہوسکتا اوریہ قیامت کاشور محض پرانے لوگوں کی ایک نقل ہے۔اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔اللہ تعالیٰ اس کے جواب میں فرماتا ہے کہ تم زمین میں پھر کردیکھو۔کہ مجرموں کاکیساانجام ہوا۔پھر کیوں تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ جو خدااس دنیا میں مجرموں کو اپنے کیفر کردار تک پہنچا سکتاہے۔اس دنیا میں انہیں قیامت کاایک نظارہ دکھاسکتاہے۔اس کے لئے انہیں دوسری قیامت کانظارہ دکھانا کون سامشکل امر ہے۔تمہارابڑااعتراض آخر یہی ہے کہ ہزاروں سال سے کہنے والے کہتے چلے آئے ہیں مگرقیامت اب تک نہیں آئی۔اور تمہارے نزدیک یہ ا س بات کاثبوت ہے کہ قیامت کاادّعابالکل باطل ہے۔لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ کیاخداقیامت نہیں لاسکتا؟ اگروہ لاسکتاہے اور تم اپنی آنکھوں سے دنیا میں اس کے نظارے بھی دیکھ رہے ہو توپھر تمہارایہ کہنا کہ قیامت کیوں نہیں آئی ایک مضحکہ خیزبات ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔سِیْرُوْافِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْاکَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُجْرِمِیْنَ۔تم زمین میں پھر واوردیکھو کہ مجرموں کاکیساانجام ہوا۔کیا وہ سزانہیں پاتے رہے۔اورجب آج تک تمام مجرم سزاپاتے چلے آئے ہیں توتم یہ کس طرح یہ سمجھ سکتے ہو کہ ہمیں کوئی سزانہیں ملے گی۔جس طرح پہلی مجرم قوموں پر دنیا میں ہی قیامت کاآجانااوران کاصفحہ ہستی سے معدوم کردیا جانا اخروی قیامت کاایک ثبوت ہے اسی طرح تم پر جو دنیوی عذاب آئیں گے یہ بھی اخر وی قیامت کاایک بہت بڑاثبوت ہوںگے۔وَ لَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِيْ ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُوْنَ۰۰۷۱ اورتُو ان پر غم نہ کھا اور ان کی تدبیروں کی وجہ سے تنگی محسوس نہ کر۔تفسیر۔چونکہ اوپر یہ بتایاگیاتھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین اپنی سزاسے نہیں بچ سکتے۔اوروہ بھی پہلے مجرموں کی طرح اللہ تعالیٰ کے عذاب کا شکار ہوں گے۔اور یہ بات ایسی تھی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں سخت قلق اوراضطراب پیداکرنےوالی تھی۔کیونکہ آپ نہیں چاہتے تھے کہ آپ کی قوم ہلاک ہو۔اوروہ اللہ تعالیٰ کے غضب کا نشانہ بنے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ اے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)!تُو ان کی تباہی پر غم نہ کر۔کیونکہ یہ تباہی کی گھڑی ان پر ضرور آنے والی ہے مگرچونکہ ابھی ان کی کامل تباہی میں کچھ دیر ہے۔اس عر صہ میں یہ لوگ تیرے خلاف برابر منصوبے کرتے چلے جائیں گے اور تجھے مٹانے