حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 63 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 63

نبی کریمؐ اور آپؐ کے جاں نثار صحابہ کرام تمام مخالفوں کے سامنے مظفر منصور بامراد رہے۔اگر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات نہ ہوتی تو اس کے خلاف ہوتا اور یہ بات مجنون کی بَڑ بن جاتی۔مخالفوں کے حق میں فرمایا یہ مخالف شیطانی گروہ ہے۔خبردار رہو۔بے ریب شیطانی گروہ ناکام رہے گا۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۲۳۹) ۲۳۔    ۔: یہی لوگ خدا کی جماعت ہیں۔اور یاد رکھو خدا کی جماعت مظفر و منصور ہے۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۱۹۸)