حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 502 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 502

نبی کو اس قدر وسیع وقت نہیں ملا۔یہ کثرت تو بلحاظ زمان کے ہوئی۔اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ: اِنِّیْ رَسُوْلُ اﷲِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعًا( الاعراف: ۱۵۹) میں فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں یہ کوثر بلحاظ مکان کے عطا ہوئی۔کوئی آدمی نہیں جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکامِ الہٰی میں اتباعِ رسالت پناہی کی ضرورت نہیں کوئی صوفی۔کوئی بالع مرد، بالغہ عورت کوئی ہو۔اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے۔اب کوئی وہ خضر نہیں جو لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا ( الکہف: ۷۶) بول اٹھے۔یہ وہ موسٰیؑ ہے۔جس سے کوئی الگ نہیں ہوسکتا۔جب تک محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔تعلیم اور کتاب میں وہ کاملیت اور جامعیت اور کثرت عطا فرمائی کہ فِیْھَََاَ کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ ( البینّۃ:۴ )کل دنیا کی مضبوط کتابیں اور صداقتیں اور سچائیاں اس میں موجود ہیں۔ترقی مدارج میں وہ کوثر جبکہ یہ سچی بات ہے اَلدَّالُ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ۔پھر دنیا بھر کے نیک اعمال پر نگاہ کرو جبکہ ان کے دَالّ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ہیں۔تو ان کے جزائے نیک آپ کے اعمال میں شامل ہو کر سکی تری مدارج کا موجب ہو رہی ہے۔اعمال میں دیکھو۔اتباع۔فتوہات۔عادات۔علوم، اخلاق میں کس کس قسم کی کوثر یں عطا فرمائی ہیں آدمی وہ بخشے جن کے نام لے کر عقل حیران ہوتی ہے۔ابوبکر، عمر، عثمان، علی رضوان اﷲ علیہم اجمعین جیسے لاوگ عباسیوں اور مروانیوں جیسے کیا انتخاب سے ایسے امدی مل سکتے ہیں۔کہ جہاں رسول اﷲ صلی علیہ وسلم پانی گرانے کا حکم دیں خون گرانے کے لئے یتار ہو جائیں۔جگہ وہ بخشی کہ ایران گ توران، مصر، شام، ہند، تمہارا ہی ہے۔وہ بیبت اور جبروت آپ کو عطا فرمائی کہ جب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کسی طرف کا ارادہ کرتے تو ایک مہینہ کی دور راہ کے بادشاہوں کے دل کانپ جاتے۔اﷲ جب دیتا ہے تو اس طرح دیتا ہے۔یہ بڑا لمبا مضمون ہے جو اس تھوڑے وقت میں بیان نہیں ہو سکتا۔مختلف شاخوں اور شعبوں میں جو کوثر آپ کو عطا ہوئی۔ایک مستقلسد کتاب اس پر لکھی جا سکتی ہے۔باطنی دولت کا یہ حال ہے کہ تیرہ سو برس کی تو مَیں مانتا نہیں۔اپنی بات بتاتا ہوں۔جس قدر مذاہب ہیں۔مَیں نے ان کو ٹٹولا ہے۔ان کو پرکھ پرکھ دیکھا ہے۔قرآن کریم جکے تین تین لفظوں سے مَیں ان کو ردّ کرنے کی طاقت رکھتا ہوں! کوئی باطل مذہب اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتا!! مَیں نے تجربہ کی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی کتاب اور طرز انسان کے پاس ہو تو باطل مذاہب خواہ وہ اندرونی ہوں یا بیرونی۔وہ ٹھہر نہیں سکتا۔