حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 391
۶۔۔لَنَْنفی تاکیدی زمانہ مستقبل کے لئے ہے۔اور یَقْدِرَ کے ساتھ عَلٰی کا لفظ ہے جو ضرر کے لئے آتا ہے۔مطلب یہ ہو کہ کفار کو شکست ہو گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍اگست ۱۹۱۲ء) ۷،۸۔۔۔ صیغہ مضارع کا ہے۔حال اور استقبال دونوں پر شامل ہے۔مگر واقعات کے لحاظ سے مستقبل زمانہ کی طرف زیادہ تر توجہ دلاتا ہے۔کچھ تو مال مخالفت پیغمبر صلی اﷲ و آلہٖ وسلم پر خرچ کر چکے ہیں۔اور زیادہ تر اور بھی خرچ کر کے ناکام رہیں گے۔گزشتہ کے ساتھ لَنْ تھا اس کے ساتھ لَمْ ہے۔اﷲ تعالیٰ دیکھ رہا ہے کہ کس کی کوششیں راہِ صواب پر ہیں اور کس کی کو کوششیں راہ خطا پر ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍اگست ۱۹۱۲ء) ۹ تا ۱۱۔۔۔ ۔مکہ غیر ذی زرع مقام تھا۔اس کا بلد بن جانا حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام والد اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام وَلَد کی صدق و ثواب کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔آنکھوں سے دیکھو کہ یہ کعبہ باپ اور بیٹے دونوں کے ہاتھ کا بنایا ہوا ہے۔لِسَان اور شَفَتَیْنِ سے زمزم کو پی کر دیکھو کہ یہی ان کو مِحَن کے ایّام میں اکل و شرب کا کام دیتا تھا۔صفا اور مروَہ کی دونوں ٹکڑیوں پر جا کر دیکھو کہ کس قدر پریشانی ان کو تھی یہاں والد اور ولد کے ساتھ والدہ بھی شامل ہے۔یہ ایک تنگ اور دشوار گزار درّہ تھا جس میں سے وہ تینوں علیہم الصلوٰۃ گزر گئے عَیْنَیْن، شَفَتَیْنِ اور نَجْدَیْنِ سے بچہ کی سمجھ۔اُس کا دودھ جوسنا اور ماں کے پستان بھی مراد سمجھے گئے ہیں۔اس میں بھی کوئی خلاف نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍اگست ۱۹۱۲ء)