حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 318 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 318

سُوْرَۃَ النّٰزِعٰتِ مَکِّیَّۃٌ  ۲۔۔نازعات: زور سے اور تکلّف سے کھینچنے والے۔۳۔۔بلا تکلّف نشاطِ خاطر سے کھینچنے والے۔۴۔۔اپنے فن کے پیراک اور ماہر۔۵۔۔اپنے ہم عصروں سے سبقت لے جانے والے۔۶۔۔افسرانِ محکمہ جات اور اپنے اپنے فنون کے مُوجد و مدیر۔مَطلَع سورۃ کی یہ پانچ آیتیں ہیں جو اس بات کا اظہار کر رہی ہیں کہ دینی امور ہوں یا دنیوی۔ان کے انتہائے کمال پر پہنچنے کے لئے یہ پانچ مرحلے طے کرنے پڑتے ہیں۔اوّل: کام سے ہٹانے والی چیزوں سے الگ ہو کر انسان اپنے کام میں محو ہو جائے۔دوم: پورے نشاط اور خوشی سے اپنے کام کو کرے۔سوم: اپنے کام میں اس طرح مشق کرے جس طرح پیراک پانی میں تیرتا ہے۔اور اس کو کوئی روکاوٹ نہیں ہوتی۔چہارم: اپنی جماعت اور ہم عمر لوگوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے۔پنجم: اپنے کام میں