حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 275 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 275

اَوَّلُ مَا یُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ مِنْ اَعْمَالِہِ الصَّلوٰۃَ نماز کے محافط کے لئے اﷲ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ دین و دنیا کی مشکلات میں اﷲ تعالیٰ اس کا ساتھی و نصیر ہو گا۔کُمَا قَالَ تَعَالٰی’’ ۔(المائدہ:۱۳) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍ اپریل ۱۹۱۲ء) ۳۴۔۔: مَطَّ سے مشتق ہے۔مَطَّکے معنے اکربازی کے ہیں۔حدیث شریف میں ہے اِذَا مَشَتْ اُمَّتِیْ الْمَطِیْطَا۔موٹا ہو جانا اردو زبان میں غالباً مَطَّہی سے بنایا گیا ہے۔اکڑ باز انسان کو کہتے بھی ہیں کہ بہت مُٹیا گیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍ اپریل ۱۹۱۲ء) ۳۵،۳۶۔۔۔: بمعنے ویل اور واویلا کے ہیں۔سورہ محمدؐ رکوع ۲ میں ہے فَاَوْلٰی لَھُمْ (آیت:۹)چار مرتبہ  اس لئے فرمایا کہ ترک تصدیق و ترک صلوٰۃ کے دو عذابِ قبر ہیں اور انہیں دو قسم کے دو عذاب یوم القیمٰۃ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍ اپریل ۱۹۱۲ء) ۴۱۔۔: (الاٰیۃ) حدیث شریف میں اس آیت کے ختم پر ایک روایت میں سُبْحٰنَکَ اَللّٰھُمَّ بَلٰی اور دوسری روایت بَلٰی اِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ جواباً آیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍ اپریل ۱۹۱۲ء) خ خ خ