حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 253
کَثِیْرًاخشخبری ہو اس کے لئے جس نے اپنے نامۂ اعمال میں استغفار کو کثرت سے پایا۔استغفار لفظ غَفَرَ سے نکال ہے۔غَفَرَ کے معنے ڈھانکنا۔مِغْفَر ڈھال کو کہتے ہیں۔جو انسان کے منہ اور کچھ حصّہ جسم کو ڈھانک لیتی ہے۔استغفار کے معنے ہوئے۔حفاظت طلب کرنا گناہوں سے اور اس کے بدنتائج سے۔پیغمبر صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے استغٰار کے یہی معنے ہیں کہ اے اﷲ تو مجھ کو آئندہ کی خطاؤں سے مصئون اور محفوظ رکھ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۸؍ مارچ ۱۹۱۲ء)