حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 223 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 223

۶۔۔وہ کہتے ہیں۔ہمارا تو خیال تھا۔کہ کوئی امیر یا غریب ایسا نہیں ہو سکتا۔کہ خدا پر جھوٹ بولے مگر افسوس ہے کہ قرآن اور اس کے رسولؐ کے متعلق جو خبریں لوگوں نے مشہور کر رکھی ہیں۔وہ جھوٹی نکلیں اب خود قرآن کے سننے سے معلوم ہوا کہ وہ سچی کتاب ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۸؍مارچ ۱۹۱۲ء) ۷۔ ۔عوام۔خواص کے رعب میں آئے ہوئے ہوتے ہیں۔اس واسطے خواص کا تکبّر اور سرکشی بڑھ جاتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۸؍مارچ ۱۹۱۲ء) ۹۔۔: مسّ اور التماس ایک ہی مادہ سے ہیں۔التماس کے معنے طلب کرنا ڈھونڈنا۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ منجّم تھے۔آسمانی حالات کو دریافت کیا کرتے تھے۔حدیث شریف میں بھی ذکر ہے۔کہ انہوں نے کہا کہ دیکھو آسمان سے تو کوئی نئی بات ظہور میں نہیں آئی۔مَسْنَا: طلباء نے آسمانی باتوں کے پتہ لگانے کی کوشس کی مگر صرف روشن ستارے ہی نظر آئے۔حَرَس: حفاظت (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۸؍مارچ ۱۹۱۲ء) ۱۰۔ ۔