حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 201
۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔یَمِیْنِ: جو حق ہو اور جناب الہٰی کی طرف سے ہو۔زمانہ حال کی تحقیقات میں یہ مسلّم ہے کہ انسان کے جسم کے اکثر حصّوں کا خون داہنی طرف سے ہی قلب میں داخل ہوتا ہے۔ان آیات میں جزائے اعمال کے لحاظ سے آدمیوں کی دو حصّوں میں تقسیم کی گئی ہے۔اصحاب الیمین نیکوکار لوگ جو داخل جنّت ہوں گے۔اور اصحاب الشمال۔بدکار لوگ جو داخلِ دوزخ ہوں گے۔ھٰٓاؤُمُ:آؤ۔لے لو۔بِمَا اَسْلَفْتُمْ: یہ انعام جو تم کو ملا ہے۔اس کا ذریعہ نیک اعمال ہیں جو تم پہلے کر چکے ہو۔: میرے دلائل۔( ضمیمہ اخِار بدر قادیان ۱۵؍ دسمبر ۱۹۱۱ء) ۳۹ تا۴۴۔۔۔ ۔ ۔۔: اس جگہ اﷲ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی صداقت کے دلائل قسم کے رنگ