حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 122 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 122

اﷲ تعالیٰ صدور ( مراکز قویٰ) کا عالم ہے۔مگر یاد رکھیں کہ یہ بھی مباہلہ ہی ہے۔مقابلہ جو کرتے ہیں۔اُس مقابلہ میں مباہلہ کا رنگ موجود ہوتا ہے۔اس لئے وہ موت جس سے بھاگتے ہیں۔اُسی سے مخالف ہلاک ہوتے ہیں۔ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلیٰ عٰلِمِ الْغَیْبِ پھر عالم الغیب کے حضور جاؤ گے اور وہاں بھی عذاب ہو گا اور اربعہ متناسبہ کے قاعدہ کی رُو سے صحیح ثابت ہے کیونکہ جب اس جہان میں آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کے ارشاد کے موافق معذَّب ہوئے تو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشاد کے موافق وہ اُس جہان میں بھی معذَّب ہوں گے۔اب اس قوم کا فیصلہ کر کے اﷲ تعالیٰ صرف مومنوں کو مخاطب کرتا ہے۔یا بہ تغیّر الفاظ یوں کہو کہ اٰخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ کی مصداق قوم کو مخاطب کرتا ہے اور پہلے اس قوم کا ذکر کیا کہ جنہوں نے تشابہ بالیہود کیا۔اٰخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ کے مصداق گروہ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے یَآاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اﷲِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ یعنی اے مومنو! جب تم نماز کے لئے جمعہ کے دن پکارے جاؤ۔تو اﷲ کے ذکر کی طرف کوشش کر کے چلے آؤ ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔میں نے ابھی کہا ہے کہ یہ آیت اٰخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ کے نیچے ہے۔اور یہ بالاتفاق مانا گیا ہے۔کہ وہ مسیح موعود مہدی مسعود کا زمانہ ہے۔کھلے الفاظ میں یوں کہتا ہوں کہ یہ قوم ہماری قوم احمدی قوم ہے اور تم کو اﷲ تعالیٰ مخاطب کر کے فرماتا ہے۔مسیح موعود کا زمانہ بھی حقیقت میں ایک جمعہ ہے۔جیسا کہ آدم علیہ السلام کی پیدائش کی تکمیل جمعہ کی آخری ساعت میں ہوئی تھی۔اسی طرح پر یہ ضروری تھا۔کہ آدمِ ثانی کی بعثت بھی جمعہ ہی کہلائے۔اور جس طرح پر جمعہ کے دن باقی ائمہ کو معطّل کر دیتا ہے اور مسلمانوں کو ایک مسجد میں جمع کر کے ایک ہی امام کے تابع کر دیتا ہے۔مسیح موعود کا نام اِمَامُکُمْ مِنْکُمْ اسی لئے رکھا گیا ہے۔اور حَکَم بھی اسی واسطے رکھا گیا ہے یہ باتیں مَیں محض خوش اعتقادی کی بناء پر نہیں کہتا۔بلکہ مَیں یقین رکھتا ہوں اور اﷲ تعالیف نے جہاں تک مجھے سمجھایا ہے۔ہاں اس نے آپ سمجھایا ہے۔قرآن شریف اسی مطلب کو ادا کرتا ہے اور قرآن شریف نے اس آیت میں (الکہف:۱۰۰) میں اسی کی طرف اشارہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آیت اٰخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ کو سورۃ جمعہ ہی میں اﷲ تعالیٰ نے رکھا ہے۔غرض مسیح موعود کا زمانہ ایک روحانی جمعہ ہے اور َیآاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا سے مراد وہی قوم ہو سکتی