حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 541
نیکی و بدی۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہم پلّہ اور خوبی میں مساوی نہیں۔بدی کا دفعیہ نیکی کے ساتھ کر دکھاؤ۔اگر ایسا ہی حُسنِ سلوک اپنے دشمنوں سے کر دکھاؤ گے تو تمہارے دشمن بھی تمہارے سچّے دوستوں اور گرم جوش والے خیر خواہوں کی طرح ہو جاویں گے۔اس نصیحت کو وہی لوگ مانیں جو بڑی بردباری اور بلند حوصلگی کا حصّہ رکھتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۷۴،۲۷۵) ۳۷۔