حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 423 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 423

اور اس کی جماعت۔منافقوں کو یہ کبھی سمجھ نہیں آتی۔آخر ایّام نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم میں ایک بھی منافق نہ رہا بلکہ یہ فرمایامَلْعُوْنِیْنَ اﷲ تعالیٰ نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ تیری مجاورت میں بھی نہ رہیں گے۔(الحکم۱۰؍فروری ۱۹۰۱ء صفحہ۶) ۶۴۔  : وہ گھڑی جس میں منافق نکال دیئے جائیں گے۔: ایک دن نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اس وقت وحی ہوئی اور آپؐ نے نام بہ نام منافقین کو نکال دیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۶) ۶۸۔ : کسی جگہ ان سرداروں کو جنّ کہا ہے۔اس محکم آیت سے جنّ کے معنے حل ہو گئے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۵ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۷۰۔  : فرعون نے دُکھ دیا۔وہ ہلاک ہوا۔قارون نے دُکھ دیا۔وہ ہلاک ہوا۔تورات میں لکھا ہے کہ آپ کو عورتوں کے متعلق تہمت دی گئی۔حقیقی بہن بھی اس الزام دینے میں شامل تھی۔اس کو جذام ہو گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۶)