حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 387 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 387

۔(ابراہیم:۴۶) (بدر ۱۴؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۲۷۔  : ہدایت کا ذریعہ ایک یہ بھی ہے کہ پچھلی قوموں کی حالت پر غور کیا جاوے۔راست باز اپنے مخالفوں کے مقابل میں کامیاب ہوتا ہے اور شریر و مفسد تباہ و ہلاک ہو تے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم ستمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۳) ۲۸۔  : چٹیل میدان جس میں بُوٹے لگائے جاتے ہیں۔ویران میدان۔(بدر ۱۴؍ستمبر۱۹۰۵ء صفحہ۳) : جس طرح پانی برسنے کے بعد روئیدگی کو اُگنے سے روک نہیں سکتا۔اسی طرح اب جو نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم پر فضل الہٰی کی بارش ہوئی ہے۔اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔یعنی ان کی جماعت بڑھے گی اور پھُولے پھلے گی۔یہاں تک کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم ستمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۳) ۲۹۔ :کفّار اپنی زبان خوب سمجھتے تھے وہ کی پیشگوئی کو خوب سمجھ گئے۔اسی لئے سوال کیا کہ یہ فتح جس کی پیشگوئی کرتے ہو۔کب ہو گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم ستمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۳)