حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 340
: پسندیدہ طور پر۔: لوگوں پر اپنے افعال سے بھی یہ ظاہر کر دو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) : مباحثہ میں ابتدا نہ کرو۔وقت مقرّر ہو۔اور نیزیہ کہ حملے کتنے ہوں دشمن کی جو بات حق ہو۔اسے مان لو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۳ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۴۸۔ ایسے ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب۔سمجھ والے اہلِ کتاب تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور مکّہ والوں سے بھی کچھ اس پر ایمان لانے والے ہیں اور ہماری نشانیوں ( معجزوں) کا کافروں کے سوا کوئی منکر نہیں۔(ایک عیسائی کے تین سوال اور انکے جوابات صفحہ۵۹) : بائبل و دیگر کتب الہٰیہ مختلف مذاہب کو پڑھ کر قرآن مجید پر ایمان لانے کی تحریک ہوتی ہے اور وہ اس پر ایمان لاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) ۴۹،۵۰۔ تُو اس وقت سے پہلے لکھا پڑھا نہیں تھا۔ایسی بات ہوتی تو یہ جھُوٹے دھوکا کھاتے۔کیا