حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 204 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 204

نازل ہو۔(بدر۱۳؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ۴) ۱۱۔ اور اگر اﷲ تعالیٰ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتا ( تو ایسے پُر حکمت مسائل نازل نہ ہوتے) اﷲ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا اور حکمتوں والا ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت سے بڑی حکمت سے بھرے احکام اس جگہ نازل فرمائے ہیں۔(بدر۱۳؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ۴) ۱۲۔   : جس نے اس بات میں بڑا حصّہ لیا اس کیلئے عذابِ عظیم ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) تحقیق وہ لوگ جنہوں نے تُہمت لگائی ہے۔ایک گروہ ہے تم میں سے تم اس کو بُرا نہ سمجھو۔اپنے لئے۔بلکہ یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ہر مرد کیلئے ہے جو اس نے کمایا گناہ سے اور جو ان میں سے بڑی بات کے پیچھے پڑا اس کیلئے ہے بڑا عذاب۔اس آیت میں اشارہ ہے اُس فتنہ کی طرف جبکہ بعض لوگوں نے حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا پر بدظنی کی تھی اور پھر اﷲ تعالیٰ نے اپنی وحی سے حضرت عائشہؓ کا پاک ہونا ظاہر فرمایا۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ واقعہ مومنوں کے واسطے کسی تکلیف کا موجب نہیں۔بلکہ سراسر فوائد کا باعث ہے۔اوّل تو خود یہی واقعہ ایک بڑے بھاری مسئلہ کے حل ہو جانے کا موجب ہوا کہ جب کسی عورت پر اتہام لگایا جائے تو کیا کرنا چاہیئے۔اور خود اتہام لگانے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیئے۔دومؔ۔حضرت عائشہؓ