حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 159
پھر ان کو پکڑاتو کیسا ہوا میا انکار : اس کے بہت بہت نظارے اس وقت بھی موجود ہیں۔: شَیْد اور شِیْد کے معنے اونچے کے ہیں… (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۶) ۴۸۔ : سَنَۃُ الْفَرَاقِ سَنَۃٌ وَ سَنَۃُ الوِصَال سِنَۃٌ وصال کا ایک برس اونگھ کے برابر ہوتا ہے مگر جدائی کی گھڑی سال کے برابر۔منکروں کو کہا تم پر ایک دن آتا ہے۔جو تمہارے لئے بوجہ مصائب ہزار برس کا ہو جاوے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۶) ۵۰،۵۱۔ مکّہ والوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو عُمرہ سے روکا تھا اور کہا کہ اگر ہم اس سال اجازت دیں۔تو ہماری عزّت میں فرق آتا ہے۔اگلے سال آنا اور یہ شرائط مقرر کیں۔