حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 148 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 148

۳۲۔  بُتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچواور اﷲ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے بیزار ہو جاؤ۔( نور الدّین طبع سوم صفحہ ۱۹ دیباچہ) ۳۳۔ : جس سے اﷲ کا شعور پیدا ہو۔قرآن کریم کی بہت تعظیم ہے کہ یہ شعائر اﷲ میں سے اعظم ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۵) پاؤں قبلہ کی طرف کر کے سونا تعظیم قبلہ کے خلاف ہے۔اور اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے  اور تعامل اسلام میں ہم کسی کو نہیں پاتے کہ قبلہ کی طرف مُنہ کرے۔(بدر ۲۷؍فروری ۱۹۰۸صفحہ۳) ۳۵۔   قربانی ایک اصل الاصول ہے تمام ترقیات کا۔کوئی مذہب۔کوئی سلطنت۔کوئی تمدّن قربانیوں سے خالی نہیں۔گند میں جو اجرام پیدا ہوتے ہیں وہ شیر۔چیتے۔بھیڑیے سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ان کے زہر کے تریاقوں میں سے دھوپ۔روشنی۔ہوا ہے۔بڑے اہتمام سے پاخانوں اور ایسے گندے مقامات کی صفائی کروائی جاتی ہے۔مگر یہی گند کھاد بن کر ایسی