حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 146
: پاک رکھو کہ کسی قسم کی بُت پرستی نہ ہونے پاوے۔حضرت ابراہیمؑ نے سات دعائیں کی ہیں۔ا۔جب عمارت بنائی۔باپ بیٹا مل کر دعا کرتے تھے۔ (البقرۃ:۱۲۹)الہٰی ہمیں اپنا فرماں بردار بنا لے۔۲۔(البقرۃ:۱۲۹) ۳۔ ۴۔(البقرۃ:۱۲۹) پھر دعا کی ۵۔۔۶۔۔۷۔(البقرۃ:۱۳۰) کل بناء کعبہ میں سات دعائیں کی ہیں۔اس واسطے مومن سات دفعہ وہاں طواف کرتا ہے اور یہ دعائیں کرتا ہے۔اس مقام کو ڈھونڈتا ہے جہاں یہ دعائیں قبول ہوئیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۴) ۲۸۔ اور پکار دے لوگوں میں حج کے واسطے کہ آویں تیرے پاس پیدل اور سوار دُبلے دُبلے اُونٹوں پر چلتے آتے راہوں دُور سے۔کہ پہنچیں اپنے بھلے کی جگہوں پر۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۴۳) ۲۹۔ : حج کے منافع عجیب در عجیب ہیں۔انسان جب اپنے وطن میں رہتا ہے