حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 55
: یہ تمام آیت آجکل کے انگریزی پڑھنے والوں کیلئے غور طلب ہے دیکھو مومن ایسے ہوتے ہیں۔کہ گھمسان کی لڑائی ہے جان کے لالے پڑ رہے ہیں۔مگر نماز سے غافل نہیں۔آجکل انگریزی پڑھنے والے نمازی مسلمانوں کو کھڑکنّے اور اولڈفیشن کہتے ہیں۔: دیکھو مومن کو بہت چوکس رہے کا حکم ہے۔عجز و کسل مومن کی شان سے بعید ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۱۰۴۔ : یہ سُنّتوں کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے یہ عام ذکر کی طرف ہے فرض کے بعد سُنّتیں پڑھنی چاہئیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) : وہ اذکار جو احادیث میں آئے ہیں۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۹) ۱۰۵۔