حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 520
صلی اﷲ علیہ وسلم نے یہ فرمائی ہے کہ وہ خدا کو دیکھتا ہو۔اگر نہ ہو تو کم از کم یہ کہ وہ اس پر ایمان رکھتا ہو کہ اﷲ اس کو دیکھتا ہے۔(الحکم ۱۷؍مئی ۱۹۰۴ء صفحہ۸) اﷲ تعالیٰ سے دُوری اور بُعد ساری نامرادیوں کی جَڑ اور ناکامیوں کا اصل ہے۔مگر متّقی کے ساتھ اﷲ تعالیٰ ہوتا ہے۔۔تقوٰی ایسی چیز ہے جو انسان کو اپنے مولیٰ کا محبوب بناتی ہے۔(الحکم ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحہ۱۵)