حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 486
اﷲ نے انسان میں دونوں قسم کی طاقتیں دی ہوئی ہیں۔اگر غضب ہے تو ساتھ رحم بھی ہے اگر عفّت ہے تو شہوت بھی۔انسان کو اﷲ نے حکومت بخشی ہے کہ وہ غضب و رحم میں۔عفّت و شہوت حرص و قناعت میں عدل قائم رکھ سکے۔ہر ایک کو اپنی حد سے نہ بڑھنے دے۔لیکن کسی کی تحریک سے متائثر ہو کر وہ غلطی کر بیٹھتا ہے۔جب ایسی باتیں کثرت سے بڑھ جاتی ہیں تو ان سے روکنے کے لئے اﷲ تعالیٰ اپنی جناب سے کسی شخص کو خلعتِ نبوّت سے سر فراز فرماتا ہے۔پھر اس کے بعد خلفاء ہوتے ہیں۔ان کے نوّاب ہوتے ہیں (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۶۴۔ وَلِیُّھُمْ: ایمانداروں کا تو اﷲ ولی ہے چنانچہ فرمایا ہے۔اﷲُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یُخْرِجُھُمْ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلٰی النُّوْر(البقرۃ:۲۵۸) مگر جو کفر کرتے ہیں۔انکا ولی شیطان ہوتا ہے۔۶۵۔ : قرآن اسی لئے اتارا ہے کہ لوگوں کی تمام اختلافی باتوں کا حَکَم بن کر فیصلہ کرے۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ۱۰۳) ۶۶۔ : زمین میں بہت سے بیج ہوتے ہیں۔جن میں تفریق نہیں ہو سکتی مگر بارش جب برستی ہے تو ہر ایک بیج پھوٹ کر نکل آتا ہے۔پھر ظاہر ہو جاتا ہے کہ یہ گلاب ہے اور یہ ستیاناسی۔اس طرح وحی الہٰی آ کر حق کو باطل سے ممتاز کر دیتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) : زمین کے اندر ہزاروں قسم کے بیج ہوتے ہیں۔بارش سے سب پھُوٹ آتے ہیں۔اسی طرح قرآن مجید سے ہر ایک فطرت اپنی استعداد کے مطابق اپنا ظہور کرتی ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۲)